کشمیری تمام فرقوں اور تفرقوں سے بالاتر کشمیریت پر متحد ہو جائیں، سردار شوکت علی کشمیری

Sardar Shukat Ali kashmiri

Sardar Shukat Ali kashmiri

نوٹنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) کشمیری تمام فرقوں اور تفرقوں سے بالاتر کشمیریت پر متحد ہوجائیں ،حکومت پاکستان کا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان درحقیقت تقسیم کشمیر کی بنیادوں کو دوام بخشنے کے مترادف ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں، کشمیر تاریخی طور پر ایک خودمختار اور آزاد ریاست تھی اور اسے خو د مختار ی آزادی سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا ہے یہ ماضی کی دلیل اور مستقبل کی حقیقت ہے ،پاکستان نے 22 اکتوبر کو کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی بنیاد رکھی اور پھر نام نہاد آزادکشمیر میں ایسی لو لی لنگڑی حکومت قائم کردی جو اختیارات سے محروم دکھائی دیتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار قائد کشمیر و چیئرمین یو نائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی سردار شوکت علی کشمیری نے یو کے پی این پی نوٹنگھم یونٹ کے زیر اہتمام یہاں مقامی ہال میں گلگت بلتستان کے حوالہ سے منعقدہ اہم سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر شیرف نوٹنگھم سٹی کونسل محمد صغیر راجپوت ، صدر یو کے پی این پی یورپ زون سردار امجد یوسف ، صدر یوکے پی این پی برطانیہ راجہ عثمان کیانی ، جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برطانیہ جمیل لطیف ، آرگنا ئز ر یو کے پی این پی برطانیہ سردار طا رق خان، صدر یو کے پی این پی نوٹنگھم یونٹ کشور حسین خان،صدر آل جمو ں و کشمیر مسلم کا نفرنس نوٹنگھم محمد یونس ،رازق شفیق آرگنا ئز ر یو کے پی این پی لندن ،سردار فا روق خان جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی لیڈز، سنیئر نائب صدر یو کے پی این پی نوٹنگھم محمد قدیر عباسی ،راجہ عاصم نائب صدر یو کے پی این پی نوٹنگھم ،نیا ز احمد جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی نوٹنگھم ، تو صیف ایوب آرگنا ئزریو کے پی این نوٹنگھم ، نقا ش فیض سیکرٹری اطلاعات و نشریا ت یو کے پی این پی نو ٹنگھم، حاجی محمد اشرف ، حاجی محمد لطیف ، محمد تنویر عباسی رہنما آل جمو ں وکشمیر مسلم کا نفرنس نوٹنگھم ، قمر خلیل جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم ، شاہد محمود ڈپٹی جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی لیڈز جبا ر عالم ،محمد عرفان یعقوب این ایس ایف ، سردار قمر ضیاء ، سردار محمد یا سر یونس نیشنل عوامی پارٹی نوٹنگھم ، سردار محمد ریاض خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

سردار شوکت علی کشمیری نے کہا کہ کشمیری قوم کو غلامانہ دور سے با ہر نکل کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ تمام کشمیری قائدین نے کسی نہ کسی طرح کشمیرکی مکمل خود مختا ری کی بات کو اہمیت دی لیکن مصلحت پسندی کا شکار رہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری سیاست دانو ں کو اپنی عوام کے ساتھ دیا نت برتنے اور انکے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے جرات کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری مائوں نے پردیسی بچے جنم دینے کا ٹھیکہ نہیں اٹھا رکھا ہے ہمیں اپنے وطن کی وحد ت اور خود مختاری پر یقین کامل ہے اور یہ حسین خواب ایک نہ ایک دن شرمندہ تعبیر ہو کر رہے گا اسکے لیے محض پروگرامات اور اعلانات سے کچھ حاصل نہیں ہو نے والا ہے بلکہ عملی اقداما ت اٹھا نے ہو نگے۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی حق مانگا نہیں جاتا بلکہ چھینا جا تا ہے ماضی گواہ ہے کہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانی نے آج کے دور جدید کے مزدور کوسراٹھا کر جینے اور اپنے حقوق کی بات کرنے کی ہمت و قوت عطا کی ۔ انہوں نے کہاکہ جو سیاسی قائدین اور شخصیات اپنی قوم کے حقوق اور عام انسان کے فطری حق کے لیے لڑتے اور اپنی جانیں قربان کرتے ہیں انکی اس قربانی کا ثمر آنے والی نسلوں کو ضرور ملتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک حقیقی سیاست دان قائد اور رہنما اپنے دور حکومت میں اپنی کرسی بچانے کے لیے تدبیر یں نہیں کرتا بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کی زندگی بنانے کے فکر میں مبتلا ء رہتا اور کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے ساتھ بڑے یا چھوٹے بھائیوں کا رشتہ قائم نہیں کرتا بلکہ یہ سب مفادات کی گیم ہے ۔ انہو ں نے کاکہاکہ آزاداور مقبوضہ کشمیر کے اندر رونما ہو نے والے واقعات و حادثات ایماء نکلسن رپورٹ میں تفصیلی طور پر منظر عام پر لایا گیا ہے آج قوم کو حقائق سے دور رکھنے کے لیے تمام تر زرائع اور وسائل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں ۔ سردار امجد یوسف صدر یو کے پی این پی یورپ زون نے کہاکہ کشمیر کی وحدت ایک تاریخی حقیقت ہے دنیا اسے پارا پارا ہونے سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نوٹنگھم محمد یونس نے کہا کہ آزادکشمیر اور پاکستان میں ہما رے سیاسی قائدین نے کشمیری قوم کو تقسیم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان آئینی اور قانونی طور پر ایک متنازعہ علاقہ ہے جسے پاکستان کا صوبہ ہرگز نہیں بننا چاہیے۔ اس موقع پر صدر یو کے پی این پی نوٹنگھم کشور حسین خان نے میزبان کی حیثیت سے برطانیہ اور یورپ سے آئے ہو ئے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار سے شیرف سٹی کونسل نوٹنگھم محمد صغیر راجپوت ، صدر یو کے پی این پی برطانیہ راجہ عثمان کیانی ، جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برطانیہ جمیل لطیف ، سردار محمد فاروق جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی لیڈز ، محمد قدیر عباسی سنیئر نائب صدر یو کے پی این پی نوٹنگھم ، محمد تنو یر عباسی رہنما آل جمو ں وکشمیر مسلم کا نفرنس نوٹنگھم ، عرفان یعقوب رہنما این ایس ایف اور دیگر نے بھی خطابات کیے۔