کشمیری مطمئن رھیں پاکستان ان کے ساتھ کھڑاھے ھندوستان تنہا ھوتا جارھا ہے۔ مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

آزاد کشمیر پلندری (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے زیراہتمام منگ آزار کشمیر میں آزادئ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ھم کشمیر کو دوبارہ ترجیح اول بنانا چاھتے ھیں اور کشمیر کے مسئلے کو خارجہ پالیسی کا محور بنا رہے ہیں۔

کانفرنس میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، اپوزیشن لیڈر چوھدری یاسین امیر جماعت اسلامی عبد الرشید ترابی ،امیرجے یوآئی اے جے کے مولانا سعید یوسف امیر انصارالامہ پاکستان مولانا فضل الرحمن خلیل، حریت قائدین غلام محمد صفی رفیق ڈار، میر طاھر مسعود ،سردار یعقوب خان اور دیگر نے شرکت و خطاب کیا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کے مؤقف سے پیچھے ہٹاہے نہ کشمیری آزادی سے دستبردار ھوئے ھیں .نائن الیون کے بعدمسلمانوں کی آزادی کی تحریکوں کودہشت گردی سے جوڑ دیا گیا. ہندوستان نے اپنے اپ کو دھشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والے کے طور پر سامنے لایااور کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی گئی . جنرل اسمبلی میں پوری تقریر مسئلہ کشمیر پر ہونا کشمیر کمیٹی کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے کشمیر پر بیرون ملک بھیجنے والے وفود میں تجربہ کار سفارتکاروں کو شامل کیا جائے. پوری قوم پارلیمنٹ سیاسی جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ھوگئی ھے مودی تنھا ھو گیا ہے۔