کشمیری نوجوان کی شہادت ،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال جاری

Indian Army

Indian Army

سری نگر (جیوڈیسک) حریت رہنماؤں کی اپیل پر بھارتی ظلم و ستم اور کشمیری نوجوان کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں مکمل ہڑتال جاری ہے۔

حریت پسند رہنما ؤں نے ایک روز پہلے بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے شہید کیے جانے والے نوجوان گوہر احمد کی شہادت کے خلاف ہڑتال کی کال دی ہے، وادی بھر میں تمام تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر بھی ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

گوہر احمد کو اس وقت گولی مار کر شہید کیا گیا تھا جب وہ نریندر مودی کی وادی آمد پر بھارت مخالف احتجاج میں شامل تھا، کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔