کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے حکومت پاکستان کے وفد کی پیرس آمد

PML N Paris Meeting

PML N Paris Meeting

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے لانے اور انڈیا کا چہرے یورپین ممالک کو دیکھانے کے لئے حکومت پاکستان کا ایک وفد آج پیرس پہنچ گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن یورپ یوتھ ونگ ایڈوائزر ی کونسل کے چیئرمین شمروز الہی گھمن اور صدر چوہدری ریاض پاپا کے علاوہ سفارت خانہ پیرس کے عملے نے استقبال کیا۔

وفد کی قیادت وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فنانس رانا محمد افضل ایم این اے کر رہے ہیں۔ ۔ سینیٹر عائشہ رضافوکل پرسن پولیو ، ایم این ایز اور سینیٹرز کا وفد بھی ساتھ ہے ۔وفد مقبوضہ وادی میں نہتے مسلمانوں پر جاری بھارتی فوج کی بربریت کو بے نقاب کرے گا ۔اور انڈیا کا اصل چہرہ فرانس سمیت دوسرے یورپین ممالک کے سربراہان کے سامنے پیش کرے گا۔

فرانس سمیت یورپین یونین کے مختلف وفود سے ملاقاتیں ہو ں گی ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کے دل کی آواز دنیا کے سربراہان تک پہنچائی تھی۔

وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر سرکاری وفد فرانس کو دورہ کر رہا ہے ۔وفد انڈین فوج کی طرف سے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کو دنیا کے سامنے پیش کرے گا ۔اور مطالبہ کرے گا کہ انڈین فوج مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کو بند کرے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرے۔