کشمیریوں سے اظہار یک جہتی، ستائیس اکتوبر کو ایتھنز میں احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا

Kashmiris Solidarity

Kashmiris Solidarity

ایتھنز (سکندرریاض چوہان) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے مظالم اور کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کی خاطر ستائیس اکتوبر کو ایتھنز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔

یونان میں پہلی مرتبہ پاکستانی برادری کی سماجی، فلاحی، سیاسی ،علاقائی اور ،ذہبی جماعتیں ستائیس اکتوبر کو بروزمنگل دوپہر بارہ بجے یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی،کشمیرمیں بھارت مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے جانے کے حق میں پاکستانی برادری کی تمام تنظیمات ایتھنز میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے احتجاج کرے گی۔

اس موقع پر بھارتی سفارت خانے کو ایک یادداشت بھی پیش کی جائے گی جس میں کشمیر سے بھارت فوجوں کے انخلا، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل کرنے پر زور دیاجائے گا۔یونان میں یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ بھارتی سفارت خانے کے سامنے کشمیریوںسے اظہار یک جہتی کی خاطر مظاہرہ کیا جائے گا۔