کشمیروں کی حمایت میں مظاہرے: مودی سرکار پھر پاکستان فوبیا کا شکار

Protest

Protest

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں کشمیریوں کی حمایت میں بھرپور مظاہروں سے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔ مودی سرکار نے جواہر نہرو یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج کو بھی پاکستان کے کھاتے میں ڈال دیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جے این یو میں مظاہروں کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ یہی نہیں، انہوں نے طلباء کے مظاہروں کو قومی خود مختاری کا مسئلہ بھی قرار دے دیا۔

جبکہ دہلی پولیس نے مظاہروں کو ملک دشمن قرار دے کر باقاعدہ الرٹ جاری کر دیا۔ دوسری جانب جے این یو کے طلباء کے بعد اب اساتذہ بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

اساتذہ اور طلباء نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مودی سرکار کے خلاف مظاہرہ کیا۔