کشمیریوں نے ن لیگ کو ووٹ دے کر عمران خان کی احتجاجی سیاست کو آزاد کشمیر سے نکال دیا ہے۔ ذوالفقار عباسی

Azad Kashmir Election

Azad Kashmir Election

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس یوتھ ونگ کے صدر ذوالفقار عباسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں نے ن لیگ کو ووٹ دے کر عمران خان کی احتجاجی سیاست کو آزاد کشمیر سے نکال دیا ہے۔

عمران خاں نوشتہ دیوار پڑھ لیں، سیاست چوہے بلی کا کھیل نہیں، میاں نواز شریف پاکستان اور آزاد کشمیر کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ انشاء اللہ اب آزاد کشمیر میں بھی ترقی ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ شیر کی دھاڑ نے پی پی اور تحریک انصاف کا ملیا میٹ کر دیا ہے ،عمران خاں اب تیسری شادی میں دیر نہ کریں ،ذوالفقار عباسی نے مذید کہاکہ الیکشن میں ہار کے بعد اب اپنے دل کو مطمئن کرنے کے لئے شادی کا سہارا لیں۔

انھوں پاکستان اور آزاد کشمیر کے دلوں کی دھڑکن میاں نواز شریف کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی ہے کہ انشاء اللہ پاکستان اور آزاد کشمیر ترقی کرے گا ،اور مقبوضہ وادی بھی ہمارے قائد کی حکومت میں آزاد ہو گا۔