قصور کی خبریں 20/6/2016

ramzan bazar

ramzan bazar

ramzan bazar

ramzan bazar

ْقصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز شہر قصور میں واقع رمضان بازار ریلوے اسٹیشن اور رمضان بازار ڈیرہ شاملاٹ کوٹمراد خاں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے انہوں رمضان سستابازار کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور ایک ایک سٹال پر جا کر نرخ نامہ کے ریٹ چیک کیے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں آنے اور جانے والے تمام راستوں پر موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اس کیساتھ ہر شخص کی بھی تلاشی لیں ڈیوٹی پر مامور اہلکارالرٹ ہوکر فرائض سرانجام دیں ۔لیڈ ی کانسٹیبل خواتین کے بیگ وغیرہ کی تلاشی لے کر داخلہ کی اجازت دیں رمضان بازاروں کے اردگرد تھانہ جات کی گاڑیاں اور محافظ گشت جاری رکھیں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی اپنے اردگرد کے ماحول اور رمضان بازاروں میں مشکوک شخص یا بیگ کی اطلاع فوری پولیس اہلکاروں کودیں اس موقع پر ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر اشفاق حسین کاظمی اور ایس ایچ او بی ڈویژن انسپکٹر ملک طارق محمود بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں ڈی پی اوقصور نے گزشتہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی قصور کا بھی دورہ کیا اورسبزی و فروٹ کی قیمتوں اور کوالٹی کا بھی جائزہ لیا۔

ْقصور(محمد عمران سلفی سے)رمضان بازار مصطفی آباد میں روزہ خوری پر شہری اور تھانیدار کے درمیان ہاتھ پائی، متعدد افراد اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑا، اے سی قصور شاہ رخ نیازی، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید، ٹی ایم اے قصور رائے طاہر منشا ودیگر افسران موقع پر پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق رمضان بازار مصطفی آباد میں دوپہر کے وقت ایک شہری خربانی کھا رہا تھا جسے ڈیوٹی پر موجود خالد محمود اے ایس آئی نے منع کیا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں جھگڑے میں تبدیل ہو گئی،پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے کپڑے پھٹ گئے، جھگڑا کی اطلاع سن پر اے سی قصور شاہ رخ نیازی، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید، ٹی ایم اے قصور رائے طاہر منشا ودیگر افسران موقع پر پہنچ گئے، جس پر جھگڑا ختم ہو گیا، جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آبادنے دو افراد کو حراست میں لے لیا، جھگڑے کے بعد رمضان بازار دو گھنٹے تک بند رہا جسے بعد میں دوبارہ بحال کر دیا گیا، کسی بھی فریق کی طرف سے کاروائی کی کوئی مصدقہ اطلاع نہ مل سکی، با اثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رمضان بازار کے انچارج فہیم نسیم کی طرف سے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے،

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ْقصور(محمد عمران سلفی سے)رمضان بازار مصطفی آباد میں روزہ خوری پر شہری اور تھانیدار کے درمیان ہاتھ پائی، متعدد افراد اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑا، اے سی قصور شاہ رخ نیازی، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید، ٹی ایم اے قصور رائے طاہر منشا ودیگر افسران موقع پر پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق رمضان بازار مصطفی آباد میں دوپہر کے وقت ایک شہری خربانی کھا رہا تھا جسے ڈیوٹی پر موجود خالد محمود اے ایس آئی نے منع کیا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں جھگڑے میں تبدیل ہو گئی،پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے کپڑے پھٹ گئے، جھگڑا کی اطلاع سن پر اے سی قصور شاہ رخ نیازی، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید، ٹی ایم اے قصور رائے طاہر منشا ودیگر افسران موقع پر پہنچ گئے، جس پر جھگڑا ختم ہو گیا، جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آبادنے دو افراد کو حراست میں لے لیا، جھگڑے کے بعد رمضان بازار دو گھنٹے تک بند رہا جسے بعد میں دوبارہ بحال کر دیا گیا، کسی بھی فریق کی طرف سے کاروائی کی کوئی مصدقہ اطلاع نہ مل سکی، با اثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رمضان بازار کے انچارج فہیم نسیم کی طرف سے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے،

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ْقصور(محمد عمران سلفی سے) مشہور زمانہ فراڈ کیس، محمدارشد عرف بلا و دیگر ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالیں ، تفصیلات کیمطابق نواحی گائوں بیدیاں میں امام مسجد حافظ لیاقت علی کی ملکیتی زمین بوگس کاغذات اور رجسٹری محرر سے ملکر ہتھیانے کی کوشش میں تھانہ مصطفی آباد میں درج مقدمہ میں نامزد ملزمان محمداسلم عرف پپو، وسیم گل اسٹام فروش،احمددین، محمدیعقوب کی ضمانت قبل ازگرفتاری کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج محمود غزنوی نے گنہگار ہونے پر کینسل کردیاجو پولیس کوچکما دے کر بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے ، اور انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ،جبکہ اسی مقدمہ کے ماسٹر مائنڈکتلوہی کے مشہورزمانہ فراڈیہ محمدارشد عرف بلا حال مقیم قادی ونڈروڑ اور محمدافضل ساکن بیدیاں نے محمدفاروقASJ کی عدالت سے عارضی بیل حاصل کی ہے جسکی تاریخ پیشی 28جون مقرر ہے ، قصور کے مشہور زمانہ وکیل مرزا نسیم الحسن ایڈوکیٹ نے بتایا کہ پولیس نے تمام ملزمان کو گنہگار لکھا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرقصور شاو رخ نیازی نے بھی فراڈ میں عملہ کمپیوٹرسنٹر اور رجسٹر ی محرر قصور ملوث ہونے پر انکے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کی اجازت مانگ لی ہے ،واضح رہے کہ بیدیاںکے امام مسجد حافظ لیاقت علی نے کئی سال قبل زمین خود 16لاکھ میں لی مگر فرڈیے گینگ نے کئی سال بعد اسی زمین کو بغیر پیسوں کے 4لاکھ کی رجسٹری اپنے نام منتقل کروانے کی ناکام کوشش کی ،جسے ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے بروقت انکوائری کرکے مقدمہ درج کرواکر ناکام بنادیاتھا ،امام مسجد حافظ لیاقت علی نے اعلی حکام سے سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔

ْقصور(محمد عمران سلفی سے)حاجی محمدابراہیم انصاری کادوسرا سالانہ ختم شریف، جامع مسجد غوثیہ مدینہ میں عطاء محمدقصوری صدر یونین آف جرنلسٹس ،پریس کلب(برادران ) کی جانب سے افطاری کااہتمام ، شہریوں و معززین شہر کی بھرپورشرکت ، مرحوم کے ایصال ِثواب کیلئے خصوصی دعائیں،تفصیلات کیمطابق سنیئرصحافی عطاء محمدقصوری صدر یونین آف جرنلسٹس، فیض محمدانصاری کے والدِمحترم اورقصور شہرکی مشہور مذہبی ، سماجی شخصیت حاجی محمدابراہیم انصاری کے دوسرا سالانہ ختم شریف کے حوالہ سے انکے آبائی گھر کوٹ فتح بازخان میں افطاری کااہتمام کیاگیا ، جس میں شہربھر کے معززین ، سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ،اور بچوں نے قرآن مجید و دیگر کلام پڑھ کرمرحوم کو ایصال ثواب کیا ، دعوت اسلامی کے مبلغ حضرت علامہ مولانا قاری غلام مصطفی عطاری نے عظمت ِوالدین پر روشنی ڈالی ،محمدرفیق الیکٹریشن، راشد محمودانصاری، مختار احمدملک ٹریفک پولیس، ڈاکٹر محمداشفاق ضیاء ، محمودالہی چشتی، چوہدری سمیع اللہ جٹ سمیت پاکستان فلاح پارٹی و اے ٹی آئی کے درجنوں کارکنان بھی موجود تھے ۔

ْقصور(محمد عمران سلفی سے)غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کیلئے شدید مشکلات پیداکردیں ،شدید گرمی کے موسم میں عوام کو سخت اذیت کاسامنا ،پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی جانب لے جانے کے دعویداروںکو عوامی ایشوزپربھی جانب توجہ دینی چاہئے،شہری پھٹ پڑے ۔حکومت کو خواتین کی بددعائیں ،تفصیلات کیمطابق عوامی مسائل کے حل سے حکمرانوں کوکوئی سروکار نہیں،بجلی کا شارٹ فال کئی گنا بڑھنے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ چکی ہے،سحروافطار اور نمازتروایح کے وقت مسلسل بجلی بند ہونے سے روزے دار پریشان ہیں،غلام رسول بھٹی، حاجی محمدحنیف سیہجریا،ذوالفقار علی بھٹو نے کہاکہ حکمرانوں کے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،کئی علاقوں میں کم وولٹیج کے باعث الیکٹرونک اشیاء خراب ہوگئیں۔عوام سراپااحتجاج ہیں،دوسری جانب شہری علاقوں میں پانی غائب ہونے کی شکایات بھی عام ہیں،عوام کی مشکلات میں اضافہ ہونے سے زندگی اجیرن ہوچکی ہے،تحریک انصاف کے میاں فاروق احمدانصاری نے کہاکہ توانائی بحران سے نجات کیلئے کاغذی منصوبوں کے علاوہ کچھ نہیں کیاجارہا،یوں محسوس ہوتاہے کہ2018تک بھی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ممکن نہیں ہوگا،پاکستان فلاح پارٹی کے محمود الہی چشتی نے کہا کہ حکمران عوام کو اندھیرے میں رکھنے کے سواکچھ نہیں کررہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ حقیقی مسائل پر توجہ دیتے ہوئے حکومت وقت عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

ْقصور(محمد عمران سلفی سے)پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی صدر میڈم صفیہ سعید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر 5ارب روپے کی سبسڈی دے کر روزہ داروں کو کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی دیگر اشیاء پرقابل قدر رعایت سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا ہے، تمام رمضان بازاروں سے ہر صورت عوام کو اچھا پیغام جانا چاہیے کہ کسی بھی جگہ سے صارفین کو اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے بارے میں کوئی شکایت لاحق ہونے کی صورت میںفوری ازالہ کرنے کا انتظام کرلیا گیا ہے، لیکن متعلقہ رمضان بازار کے دکاندار ،آڑھتی اور مقامی انتظامیہ سب ہی اپنے خلاف حکومتی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار رہیں،انہوں نے یہ بات میڈیا سے ملاقات میں کہی ، میڈم صفیہ سعید نے حکومت پنجاب کے رمضان پیکج کو عوام کوسہولت پہنچانے کی بہت اچھی کاو ش قرار دیا اور کہا کہ جس طرح قصور کے رمضان بازارو ںمیںاچھی چیزیں دستیاب ہیںاسی طرح صوبے کے چھوٹے شہروں اور قصبات کے رمضان بازاروں میں بھی جدید یت لائی جائے تا کہ وہاں خریداری کیلئے آنے والے روزہ داروں کو خریداری کا ایک نیا کلچر دیکھنے کو ملے جہاں سہولت کے ساتھ با کفایت طریقے سے کھانے پینے کی اشیاء بہتر کوالٹی کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں۔