قصور : چھانگا مانگا میں وین نہر میں جا گری، 10 مسافر جاں بحق

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) چھانگا مانگا کے قریب مسافر وین نہر میں جا گری جس کے باعث 10 مسافر جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث وین کا ڈرائیور وین پر قابو نہ پاسکا اور وین نہر کا جنگلہ توڑتی ہوئی پانی میں جا گری۔

وین کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔