قصور میں کرسمس ڈے کے موقع پر 179 چرچز کے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں: علی ناصر رضوی

DPO Ali Nasir Rizvi

DPO Ali Nasir Rizvi

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ضلعی پولیس نے کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کے 179 چرچز کی فول پروف سکیو رٹی کے انتظا ما ت مکمل کر لیے ہیں ۔جہاں پر 2000 کے قریب پولیس افسران واہلکاران کے علاوہ کرسچن کمیونٹی کے ولنٹیرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے تاکہ آنے والے ہر شخص کی شناخت بھی کی جا سکے۔

اسی طرح گرجا گھروں پر روف ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکل آفیسر زاور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کریں گے اورموجود ہ ملکی صورتحال کے پیش نظر گرجا گھروں کے اردگرد اور مسیحی بستیوں میں بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں بازاروں، شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313