قصور کی خبریں 13/4/2016

Dengue Walk

Dengue Walk

قصور (محمد عمران سلفی سے) محکمہ وبہو د آبا دی پنجاب کی طرف سے تحصیل پا پولیشن آفس پتو کی کریم پا رک سے فیملی ہیلتھ کلینک تک ڈینگی ورک کاکام کیا گیا جس میں تحصیل پتو کی کی تمام فلا حی مراکز کے عملہ نے شرکت کی۔ واک کی قیادت محمد لطیف بھٹی تحصیل پا پولیشن آفیسر نے کی اس واک میں شرکت کر نے والوں نے ڈینگی کے متعلق لو گوں کو آگاہی دی اور انہوں نے کہا کہ حکومت ڈینگی کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اس سلسلے میں ڈی سی او قصور نے ہر ہفتے ہر محکمہ سے میٹنگ بھی جاری رکھی ہوئی ہے ۔محمد لطیف بھٹی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ گورنمنٹ آف پنجاب کی کوششوں سے پنجاب سے جلد ڈینگی کا خاتمہ ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے ہم اپنے گھروں میں پانی کے برتن ڈھانپ کر رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔ٹائروں ،گملوں وغیرہ میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں انہوں نے خصوصی طور پر کہا کہ محکمہ پاپولیشن تحصیل پتوکی کا تمام عملہ اس آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ اس موقع پر صدر مرکزی یونین آف جرنلسٹ اینڈ صدر گلو بل یونین آف جرنلسٹ رانا محبوب احمد ،چیرمین عبدالشعبان ،میڈیا انچارج بابا رانا سرفرازاحمد ، محمد اصغر شہزاد،وسیم آفتاب خاںسینئر وائس چیئرمین، حاجی ظفر اقبال ، کرامت وٹوصدر پریس کلب سرا ئے مغل، علی حسنین، صدی احمد ،ڈاکٹر اکبر علی ، چو ہد ری اسد علی ،قمر بلال چوہان ،فرزند علی بھٹی، اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واپڈا اور سوئی گیس کے خلاف شکایات کے انبار، ، کنسلٹنٹ وفاقی محتسب کی طرف سے شکایات موقع پر دور کرنے کا حکم
قصور (محمد عمران سلفی سے) واپڈا اور سوئی گیس کے خلاف شکایات کے انبار، ، کنسلٹنٹ وفاقی محتسب کی طرف سے شکایات موقع پر دور کرنے کا حکم، وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے حکم پر عوامی شکایات ان کی دہلیز پر حل کرنے کے سلسلہ میں توسیع،تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت پر عوامی شکایات کا ازالہ ان کی دہلیز پر حل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کی مدت ختم ہونے پر انہوں نے سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کے مطالبے پر اس میں توسیع کر دی، اور اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے، اسی سلسلہ میں گزشتہ روز کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خان نے واپڈا آفس کوٹ رادھاکشن میں کوٹ رادھاکشن اور اس کے نواحی دیہات سے واپڈا اور سوئی گیس کے خلاف وفاقی محتسب کے نام دی گئی 30درخواستوں کی سماعت کی، اور30افراد کی شکایات کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے،واپڈا کی خلاف دی گئی درواستوں میں آور بلنگ کی گئی تھی، کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خان نے کہا کہ وفاقی محتسب پاکستان سلمان فاروقی نے یکم جنوری تا 31مارچ تک عوامی شکایات کو ان کے اضلاع میں جاکر حل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے،جس کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد نے وفاقی محتسب کی طرف رجوع کرنا شروع کر دیا، اور اس سلسلہ کو بے حد پذیرائی ملی، وفاقی محتسب پاکستان سلمان فاروقی نے اس سلسلہ کی مقبولیت کے پیش نظر اس میں توسیع کر دی ہے، وفاقی محتسب پاکستان کے حکم پر عوامی شکایات ان کے اضلاع میں جا کر حل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، عوام واپڈا، سوئی گیس، نادرا ودیگر وفاقی اداروں کے خلاف درخواستیں ہمیں ای میل کے ذریعے دفتر جا کر یا ہر ضلع میں جانے والے ہمارے نمائندوں کو دے سکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)تحصیل پتوکی کے نواحی گائوں جاگوکی گھمن میں بیوہ عورت کی ساڑھے 6کنال زرعی اراضی کرپٹ تحصیلدار ، پٹواری اور قانونگو نے بھاری رشوت لیکر اشتہاری بابر وغیرہ کے نام کر دی ۔بیوہ عورت کو اس دھوکہ دہی کا پتہ اس وقت چلا جب وہ فرد لینے کیلئے پٹواری کے پاس گئی ۔اس ناانصافی اور کھلے فراڈ پر بیوہ عورت نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ، ڈی سی او قصور کو تحریری درخواستیں دیں لیکن کوئی کاروائی نہ ہوئی جس پر ڈائریکٹر جرنل انٹی کرپشن کو تحریری درخواست اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پتوکی کی عدالت میں ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے رٹ دائر کر دی گئی ہے ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا تحصیلدار رانا خالد ، محمد اکرم قانونگو، اور حلقہ پٹواری محمد وارث کی بیوہ کو دھمکیاں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مجھے انصاف دیں گلزار بی بی کی پریس کلب پتوکی کے سامنے دھائی اگر مجھے میرا حق نہ دیا گیا تو وزیر اعلیٰ ہائوس لاہور کے سامنے خود سوزی کر لوں گی ۔تفصیلات کے مطابق گلزار بی بی جو کہ جاگوکے گھمن میں اس کے نام پر وراثت والدین میں سے حصہ زرعی زمین ساڑھے چھ کنال آئی جو کہ عرصہ پندرہ سال سے زائد گلزار بی بی کے نام پر ہے جو کاشت کر رہے ہیں یہ زرعی رقبہ بااثر پٹواری ، قانونگو اور تحصیلدار نے اشتہاری بابر وغیرہ جس میں منو ر سعید، عمر حیات وغیرہ نے ساز باز ہوکر اپنے نام منتقل کروا لی۔اس کھلے فراڈ کا پتہ بیوہ گلزار بی بی کو اس وقت چلا جب وہ اپنے رقبے کی فرد لینے پٹواری کے پاس گئی ۔ اس کھلی دھاندلی ، ناانصافی اور فراڈ پر گلزار بی بی نے تحصیلدار رانا خالد، قانونگو محمد اکرم اور پٹواری وارث علی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ، ڈی سی او قصور ، محکمہ ریونیو کے ہر آفسر کو درخواست دی لیکن اس کو انصاف نہ ملا مایوس ہوکر اس نے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن، اور ایڈیشنل سیشن جج پتوکی کی عدالت میں اندراج مقدمہ کیلئے رٹ پٹیشن دائر کی جو کہ زیر سماعت ہے رٹ کا پتہ چلنے پر بااثر پٹواری اور قانونگونے بیوہ عورت کو سخت نتائج کی دھمکیاں دیں اور پیروی سے باز رہنے کو کہا اس ناانصافی پر گلزار بی بی نے محکمہ ریونیو کے کرپٹ ملازمین کے خلاف پریس کلب پتوکی کے سامنے شدید احتجاج کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے فوری انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلزار بی بی نے کہا کہ مجھے انصاف نہ ملا تو میں وزیر اعلیٰ ہائوس لاہور کے سامنے خود سوزی کرلونگی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313