قصور کی خبریں 20/3/2016

Kasur News

Kasur News

قصور (محمد عمران سلفی سے) بھٹی ٹرسٹ ہسپتال قصور میں جدجد ڈائیلسز یونٹ کا قیام قصور کی عوام کیلئے ایک خوش آئند قدم ہے ،سنٹرل پاک میڈیکل کالج کے ساتھ مل کر اپنی فری خدمات انجام دے رہا ہے ،سارھے تین سو بیڈ کے اس ہسپتال میں غریب لوگوں کا جو مہنگا علاج نہیں کروا سکتے ان کاہر قسم کا علاج فری کیا جاتا ہے ،ان خیالات کا اظہار چیئر مین ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن میاں طاہر جاوید نے بھٹی ہسپتال میں ڈائیلسز یونٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایم ایس BITڈاکٹر منظور احمد ،ڈی ایم ڈاکٹر منصور ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر وقار سلیم ،ڈی سی پی ایم اختر سہیل چغتائی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اس موقعہ پرمیاںطاہر جاوید نے کہا کہ بھٹی ہسپتال اور ہمارے سنٹرل پاک ٹیچنگ ہسپتال میں غریب اور مستحق افراد کا ہر قسم کا مفت علاج کیا جاتا ہے ،اور اس جذبے کی وجہ سے آج قصور بھٹی ہسپتال میں قصور اور گردونواح کی عوام کیلئے ڈائیلسز یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،کیونکہ قصور میں گردوں کی بیماری عام ہے اور زیادہ تر مریض قصور سے لاہور اور دیگر ہسپتالوں میں دیکھنے میں آئے ہیں ،اور قصور جیسے علاقے میں ایسے یونٹ کی بہت سخت ضرورت تھی ،ابھی صرف تین ڈائیلسز مشینیں لگائی گئی ہیں ،بہت جلد ان میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا ،تقریب میں موجود انچارج ڈائیلسز یونٹ ڈاکٹر اورنگ زیب نے کہا کہ قصور اور اس کے نواح میں گردہ اور اس سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جنرل ہسپتال دوران ڈیوٹی اس بات کا میں نے بخوبی اندازہ لگایا کہ قصور اور اس کے مضافات میں گردوں کی بیماریوں کے علاج کیلئے ایک اچھے سنٹر کی اشد ضرورت ہے خاص کر ڈائیلسزکیلئے ،کیونکہ لاہور میں ڈائیلسز کیلئے25سے 30مریض روزانہ داخل ہوتے ہیں لیکن محدود سہولیات کی وجہ سے ان کا مکمل علاج نہیں ہوتا ،اس معاملے کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ قصور شہر میں ایک ایسا سنٹر بنایا جائے جہاں آنے والا مریض آسانی سے اپنا علاج کرا سکیں ،اس یونٹ کا چیک اینڈ بیلنس دیکھنے کیلئے تین کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ،سب سے پہلے میں خود اس یونٹ کی کارکردگی کی ہفتہ وار رپورٹ لیا کروں گا ،دوسرا ایک ٹیم مینجمنٹ سیل بنا یا گیا ہے جو مسلسل اس یونٹ کی چیکنگ کرتا رہے گا اور اس کے علاوہ ہسپتال کی اپنی ایڈمنسٹریشن جو اس ڈائیلسز یونٹ کو چیک کرتی رہے گی ،،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس نیک کام میں ہمیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے اور ہمارا یہ کام اسی کی رضا سے ہورہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے) مصطفےٰ آبادکے نواح دفتوہ میں خاوند کااپنی بیوی پر ناجائز خواہشات پوری نہ کرنے کی وجہ سے بیہمانہ تشدد ،بیوی کی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات بنانے سے منع کرنے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں،ڈی پی او کے حکم کے باوجود تھانہ مصطفےٰ آباد میں مقدمہ درج نہ ہو سکا ،پولیس کی ملزمان کے ساتھ ساز باز ،تفصیلات کے مطابق مصطفےٰ آباد موضع دفتو کی رہائشی صدیقاں بی بی نے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کو تحریری درخواست دی ہے کہ اس نے اپنی بیٹی صائمہ بی بی کی شادی نیاز علی سے5ماہ قبل کروائی ،اس نے شروع دن سے ہی اس کی بیٹی کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کئے رکھا ،اور اپنی ناجائز خواہشات پوری نہ کرنے پر اسے مارتا اور ذدوکوب کرتا ،تحریر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی سالی کے ساتھ منہ کالا کرنا چاہتا ہے اور اس کیلئے اپنی بیوی صائمہ پروین کو کہتا کہ اپنی بہن کے ساتھ میرے تعلقات بنوائو جس سے منع کرنے پر وہ اس کی معصوم بیٹی پر ظالمانہ تشدد کرتا اور اس کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتا ہے ،اس نے گزشتہ دنوں اس کی بیٹی کے ساتھ اسی بناء پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ جان سے مارنے کی کوشش کی اس پر تشدد کیا شور کی آواز سن کر محلے کے لوگ اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے اس کی بیٹی کی جان اس سے چھڑائی ،صدیقاں بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او قصور سے اپیل کی ہے کہ اسے اور اس کی بیٹی کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزم نیاز علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں انصاف دلایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے) میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف پاکستان کی آن بان اور شان ہیں اور اگر الفاظ اجازت دیں تو ان کی تعریف کرنا سورج کو چاند دکھانے کے مترادف ہو گا ،ان خیالات کا اظہار شمع بٹ سینئر رہنماء مسلم لیگ ن شعبہ خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے اور پاکستان کی ترقی اور بہتری ان کی خواہش رہی ہے ،بیرونی ممالک کے دوروں سے پاکستان کی معیثت مستحکم ہورہی ہے ،میڈم شمع نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ہی واحد ایک ایسی جماعت ہے جو پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لا سکتی ہے ،ہمارے مخالفین چاہے جس حد تک بھی چلے جائیں میاں نواز شریف کو پاکستانی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ،بیرونی سرمایہ دوروں میں اعتماد کی فضا پیدا ہو چکی ہے ،اور وہ تیزی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے پاکستان کی معیثت میں بہتری سے بہتری آ رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستانی پاسپورٹ کو دیکھ کر ہر کوئی اسے سلیوٹ کرے گا اور یہ سب کام میاں برادران کی کاوشوں سے ہی ممکن ہو گا ،پیٹرول کی قیمتوں میں50%تک کی کمی اس پات کا ثبوت ہے کہ ملک آہستہ آہستہ مشکلات سے نکل رہا ہے ،اور سابقہ حکومت میں ہونیوالی لوڈ شیڈنگ میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور بہت جلد لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کا جگمگاتا ملک بنا دیا جائے گا ۔محترمہ شمع بٹ نے کہا کہ ملک سے مہنگائی ،بے روزگاری ،لاقانونیت ،کرپشن کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے ،دہلیز کی سطح پر انصاف کی فراہمی تک میاں برادران چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Kasur News

Kasur News