قصور کی خبریں 14/4/2017

Kasur

Kasur

قصور (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، خواتین کیلئے الٹراساؤنڈ کروانا محال، مرد تعینات، خواتین کی چھٹی، شہری سراپا احتجاج بن گئے، ڈپٹی کمشنر قصور سے سخت کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سست و کرپٹ ایم ایس کی نگرانی الٹراساؤنڈ کروانے کیلئے آنیوالی خواتین شدید پریشان ہیں ، لیڈی سٹاف کو آوٹ ڈور سے نکال دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں مردحضرات موجود ہوتے ہیں اور وہ خواتین و نوجوان لڑکیوں کے الٹراساؤنڈ کرتے ہیں ،پردہ دار خواتین عاصمہ اکبر نے بتایا کہ مجھے سخت زلت اٹھانا پڑی جب میرا الٹرساؤنڈ نوجوان لڑکے نے کیا ،کیا ان ملازمین کی گھروں میں مائیں بہنیں موجود نہیں جو ہمارے پردے کاتقدس بھی پامال کردیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر قصور خودخاتون ہیں وہ اس بات کاسختی سے نوٹس لیں دوسری جانب ایم ایس نے رابطہ کرنے پربتایا کہ
میرے علم میں یہ بات نہیں ہے ،الٹراساؤنڈ کوچھوڑیں اب تو سی سیکشن بھی مردڈٖاکٹرزکرتے ہیں ،کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ )ضلع قصور میں پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،4خطرناک اشتہاریوں سمیت 17ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر قصور پولیس نے مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوؤں، کریمنل اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں پولیس نے سنگین وارداتوں میں ملوث 4خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلوگرام چرس اور59شراب کی بوتلیں برآمد کی اسی طرح سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتار کرکے5پسٹل اور ایک رائفل برآمد کی جبکہ ایک جوئے کے اڈوں پر ریڈ کرکے2ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پرلگی رقم بھی برآمدکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شہباز خاں روڈ قصور کی انتظامیہ نے بد انتظامی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔سکول ہذا مسائل سے دو چار ہو گیا ۔فی میل اساتذہ کی کمی کا بھی سامنا ہے جبکہ سائنس ٹیچرز کئی مہینوں سے تعینات نہ ہے پڑھائی کا ستیا ناس ہو چکاہے ۔ساتویں جماعت کے امتحان میں بچیوں کی اکثریت کو کئی مضامین میں فیل قرار دے دیا گیا ۔وزیر اعلیٰ کی حکومت کارڈ سکیم بھی غلط کوائف کے پیش نظر ناکام ہو کر رہ گئی ۔والدین کا شدید احتجاج ۔تفصیلات کیمطابق محکمہ تعلیم و انتظامیہ کے زیر انتظام چلنے والے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شہباز خاں روڈ قصور جو کبھی تعلیمی لحاظ سے ایک تاریخی حثییت کا حامل تھا لیکن آج کل شدید مسائل و بد انتظامی سے دو چار ہو چکاہے ۔اساتذہ تعلیم پر تو جہ دینے کی بجائے سکول میں صرف وقت کٹی اورگپ شپ لڑانے کیلئے آتی ہیں جنہوں نے تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا ہے امسال درجنوں ساتویں کلاس کی بچیوں کو کئی مضامین جس میں خصوصاً میتھ ،انگلش،سائنس و دیگر مضامین شامل ہیں میں فیل قرار دے دیا گیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کئی بچیوں کو آٹھویں کلاس کی کتابیں لانے اور پاس ہونے کی نوید سنائی گئی لیکن ان کی خوشیاں اس وقت ماند پڑ گئیں جب وہ 8thکلاس کی کتابیں لیکر سکول پہنچیں تو انکا سال ضائع کرتے ہوئے فیل قرار دے دیا گیا جبکہ گزشتہ کئی مہینوں سے سائنس ٹیچر کا تقر ر نہیں کیا جا رہا دیگر ٹیچروں کی بھی کمی ہے جس سے تعلیمی لحاظ سے سکول زیرو ہو کر رہ گیا ہے ۔گزشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے قصور کا دورہ کیا لیکن مسائل سے دو چار اس جیسے سکولوں کو چیک نہیں کیا گیا۔جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بچیوں کو ماہانہ وظیفہ سکیم خدمت کارڈ کے ذریعے زونگ کی سم دیکر بائیو میٹرک طور پر والدین کے ذریعے ماہانہ وظیفہ دینے کا پروگرام بھی ناکام ہو چکاہے کئی والدین کے شناختی کارڈز نمبر و طلبہ کے کوائف غلط درج ہونے کی وجہ سے انہیں کئی کئی گھنٹے انتظار کروا کر دوبارہ کوریکشن فارم لئے گئے ہیں اس سے سکول انتظامیہ کی نا اہلی و بد حواسی عیاں ہے ۔والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر تعلیم پنجاب،سیکرٹری تعلیم پنجاب سے فوری طور پر ایکشن لیکر سکول کے مسائل حل کرنے اور خدمت کارڈ سکیم میں بے قاعدگیوں او ر بے ضابطگیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)سینئر ترین ریڈر حاجی محمد طفیل ریٹائرڈ ،تقریب میں ملازمین کی بھرپور شرکت،سینئر ترین ریڈر حاجی محمد طفیل جو اس وقت عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ریڈر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔گزشتہ روز اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے ان کے اعزاز میں سیشن کورٹ کے عملہ نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سید مظفر علی شاہ ،سپرنٹنڈنٹ ،سٹینو گرافر حاجی صابر ،شہزاد احمد،پراسیکیوٹر عدالت ہذا ابو الحسنات و دیگر عملہ نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے حاجی محمد طفیل کو باوقار ،با عزت طور پر سرخرو ہوکر اپنی مدت ملازمت پوری کر کے سبکدوش ہونے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔انکی جگہ محمد رفیق کو ریڈر مقرر کر دیا گیا جنہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ ) قصور اور گرد نواح میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی ایک بار پھر انتہاہوگی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کئی گھنٹے تک پہنچ گیا رات کو لوگ جاگ کر ذہنی مر یض بن گے مچھر وں نے بھی شہریوں پر یلقار کر دی عوام کو مچھروں کے رحم وکرم پر واپڈا والوں نے چھوڑ دیا حکومت کے دعوے دھر ے رہ گے الیکشن کا بھی آخری سال ختم ہوگیا مگر لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جاسکا ،سماجی سول سوسائٹی کی تنظیموں نے صحافیوں کوایک پریس ریلز میں بتایا کہ وفاقی وزیر بجلی وپانی کے دعوے بھی کام نہیں دیکھا سکے پانچ سالوں میں صرف عوام کو ٹر خاتے ہی رہے ہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے مزدورں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں دوسرے کاروباروں پر بھی گہرا اثر پڑ رہا ہے قصور میں چمڑا تیا ر کر نیوالی فیکٹریوں اور دوسری پاور لومنرو ٹنیڑیوں کے کاروبار بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹھپ ہوچکے ہیں مگر حکومت کے کان پر جو انہیں رینگی پی ٹی آئی کے راہنماوں سردار فاخر علی ایڈووکیٹ س،سرور خا ں میو ،قیصر ایوب شیخ ،میاں فاروق انصاری نے کہا کہ حکومت کا آخری سال ہے عوا م سے کیے گے وعدے وفا نہیں ہوسکے عوام اب ان پر کیا اعتماد کریں گے دن بدن عوام کا کھویا جارہاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب ضلعی جنرل سیکرٹری مرزانسیم الحسن بیگ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پانامہ لیکس سے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا ہے کرپشن کے خاتمے اور حکمرانوں کے احتساب تک پاکستانی عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے پانامہ لیکس کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام دشمن پالیسوں سے عوام کو سخت مایوس کیا ہے اور آج غریب عوام ان کی پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں اور انہیں ریلیف دینے والا بھی کوئی نہیں ہے حکمران عوام سے بے خبر ہوتے جا رہے ہیں۔مرزانسیم الحسن بیگ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور حکمرانوں کی چالبازیوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں حکمران پاناما کیس کے فیصلہ کو بھگتنے اور آئندہ انتخاب میں عوام کے احتساب کے لئے تیار رہیں۔ ن لیگی حکومت نے عوام کو نعروں اور دعوؤں کے سوا کچھ نہیں دیا عوام کا معیار زندگی تنزلی کی طرف جا رہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسرڈاکٹرمحمدیوسف آرائیں نے کہا ہے کہ چودہ سو سال قبل کا سود سے پاک معاشی نظام آج بھی قابل عمل ہے۔ شرعی عدالت کے جج سود سے متعلق اپنے خلاف اسلام ریمارکس واپس لیں۔ سود کے حوالے سے قر آن و سنت میں واضح احکامات ہیں اور اسلامی معیشت کے بارے میں اسلامی تعلیمات واضح ہیں۔ سابق جنرل سیکرٹری پنجاب پروفیسرندیم اشرفی سے خصوصی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فاضل چیف جسٹس کے ان ریمارکس پر سخت حیرت ہو ئی ہے کہ و ہ سود سے پاک معاشی نظام کو چودہ سو سال قبل کا نظام قرار دیکر کہتے ہیں کہ یہ نظام آج کے جدید دور میں کیسے نافذ کیا جائے ۔ اللہ تعالی نے سود کو اپنے خلاف جنگ قرار دیا ہے۔ شرعی عدالت کے چیف جسٹس کا قرآن و سنت کے سود بارے میں احکامات سے بابلد ہونا افسوسناک ہے۔ غیر سودی نظام کو اپنا کر ہی معاشی ترقی کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ صرف قرآن پاک ہی نہیں انجیل مقدس میں بھی سود کو حرام قرار دیا گیا ہے۔احکامات الٰہی کو حیلوں ، بہانوں سے ٹالنے کی روش اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ حرام کو حلال کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔