قصور کی خبریں 22/6/2016

Visit

Visit

قصور (بیورورپورٹ) ٹریفک پولیس نے عیدی مہم شروع کر دی، شہری پریشان، جگہ جگہ ناکے لگا کر خواتین اور فیملیوں سے سخت رویہ منتھلیاں دیتے ہیں، ملازمین کا موقف، کاروائی کی جائے ، شہریوں کی ڈی پی او قصور سے اپیل، تفصیلات کیمطابق ٹریفک پولیس قصور کے سٹی ایریا میں تعینات ملازمین انسپکٹر ذوالفقار ، غلام مصطفیASI ،افتخارسمیت دیگر حوالداروں اور کانسٹیبلوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوٹ مار کابازار گرم کردیا ہے ، اور جگہ جگہ غیرقانونی ناکے لگا کر ٹریفک پولیس نے عیدی مہم شروع کردی ہے ،شہری محمدحسن گجرنے بتایا کہ ٹریفک اہلکار لوٹ مار میں مصروف ہیں، مجھ سے چوکی لاری اڈا میں لگائے جانیوالے ناکہ پر اے ایس آئی ذوالفقارنے رشوت طلب کی انکار پرچالان کردیا ،اور جرمانہ کے علاوہ 100الگ رشوت لیکر جان بخشی کی ، محمود الہی چشتی نے کہا کہ مجھ سے موٹرسائیکل پر فیملی سمیت افطاری کے موقع پر نظرانہ مانگا گیا ، خواتین ساتھ ہوں تو ضلع پولیس والے بھی نہیں پوچھتے مگر ٹریفک اہلکار جان بوجھ کر تنگ کرتے ہیں،دوسری جانب ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کی سیٹ خالی پر عامر نواز وڑائچ کو تعینا ت کردیا گیا ہے ،ان اہلکاروں کوکوئی افسر پوچھنے والا نہیں ہے ،ٹریفک ترجمان نے تمام الزامات کی تردید کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) تین روز قبل تھانہ سرائے مغل کے علاقہ شیخم کے رہائشی حافظ شرافت علی کے 9سالہ معصوم اور ننھے بچے عبید رضا کو زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد بیہمانہ طریقہ سے قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم علی رضا روڈے روڈ پر دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق18جون کو شیخم کے رہائشی حافظ شرافت علی کے 9سالہ معصوم بیٹے عبید رضا کو نامعلوم ملزم نے اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھاجس کا مقدمہ 237/16مورخہ18/6/16جرم302/363/377ت پ تھانہ سرائے مغل(پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر بعد میں جرم 377ایزاد کیا گیا)درج کیا گیا مورخہ21/6/16 تھانہ سرائے مغل پولیس نے تین دن کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم علی رضا کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جس کا فزیکل ریمانڈ حاصل کیا گیا تھانہ سرائے مغل پولیس ملزم علی رضا کی نشاندہی پر آلہ قتل کی برآمدگی کے بعد واپس آرہی تھی کہ روڈے روڈپرزیر حراست برریمانڈ ملزم علی رضا کے 4کس نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کردی اور اپنے ساتھی کوزبردستی حراست سے چھین کر فرار ہوگئے پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھاکہ چند گھنٹوں کی تلاش کے بعدروڈے گاؤں کے قریب پولیس پارٹی کاملزمان کیساتھ سامنا ہوگیا تو ملزمان نے دوبارہ پوزیشن سنبھالتے ہوئے مختلف اطراف سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے فصل کماد میں داخل ہوگئے پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائر کیے تھوڑی دیر کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جب رکا تو پولیس پارٹی نے قریب جا کر دیکھا تو حراست سے چھینا گیا ملزم علی رضا ، جس نے تین روز قبل امام مسجد کے 9سالہ معصوم بیٹے عبید رضا کو اغواء اورزیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا تھا مردہ حالت میں پڑا تھا جو اپنے ہی ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلا ک ہوگیا جبکہ بقایا ملزمان فصل کماد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔اس وقوعہ کا مقدمہ تھانہ سرائے مغل میں درج کیا اور یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بقایا ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل بھی دی جا چکی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Aftar Party

Aftar Party

قصور (بیورورپورٹ)سابق سیکرٹری اطلاعات انجمن طلباء اسلام پاکستان محمد تنوی رشاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جاسکتی ہماری ایٹمی قوت وطن عزیز پاکستان کے بقاء کی ضمانت اور دشمنوں پر بالادستی کی دلیل ہے سرتاج عزیز کے بیان کہ امریکہ ہمارا ایٹمی پروگرام ختم کروانا چاہتا ہے یہ کہا کہ امریکہ عالم اسلام اور خصوصاً پاکستان کا بدترین دشمن ہے دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی قوت دشمنان اسلام کو کھٹکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفضل ہوٹل پر پاکستان فلاح پارٹی کے زیراہتمام اپنے اعزاز میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شبیراحمدہاشمی ،جنرل سیکرٹری پی ایف پی چوہدری محمودالہی چشتی، بلال احمدانصاری ، چوہدری سمیع اللہ جٹ ودیگر بھی موجود تھے ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شبیراحمدہاشمی نے کہاکہ امریکہ بھارت اور اسرائیل تو ہمارے ازلی ابدلی دشمن ہیں مگر اب کچھ برادر اسلامی ممالک بھی بھارت کے ہاتھوں پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں افغان بارڈر پر افغان افواج کا حملہ اور اس میں دو فوجی افسروں سمیت ہمارے جوانوں کی شہادت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ایسے میں امریکہ اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف پاکستانی قوم کو متحد ہونا ہو گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ)ناجائز منافع خور ی اور ناپ تول میں ہیرا پھیری کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس دونوں ملکر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کا سختی سے محا سبہ کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصورسید علی ناصررضوی اور ڈی سی اوعمارہ خاں نے گزشتہ روزقصور سبزی و فروٹ منڈی کے وزٹ کے دوران کیا ۔اس موقع پرڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل،ایس ایچ او اے ڈویژن اشفاق حسین کاظمی ،عہدیداران مارکیٹ کمیٹی بھی موجود تھے۔ ڈی پی اوقصور نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع کو چار سرکل میں تقسیم کر کے ڈی ایس پیز کی سر براہی میں ایس ایچ اوز پر مشتمل پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اپنے اپنے علاقہ میں اشیا ئے ضروریہ و خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیخلاف فوری ایکشن لیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ سبزی منڈیو ں میں آنیوالی سبزیوں اور پھلوں کی نیلامیوں کیلئے ریونیو اور پولیس افسران کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور مارکیٹ میں طلب ورسد کے اتار چڑھاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

NADEEM MUSTFAI

NADEEM MUSTFAI

قصور (بیورورپورٹ) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر محمد ندیم مصطفائی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیاء کا اقتصادی ٹائیگر بنانے کے دعوے داروں نے بچے بچے کو قرضوں میں جکڑ دیا۔ 13سو ارب سالانہ سود ادا کرنے والا غریب ملک اپنے پاؤں پر کیسے کھڑا ہو سکتاہے؟ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف دونوں بھائیوں میں زیادہ سے زیادہ قرضے لینے اور سود ادا کرنے کا مقابلہ جاری ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب آئندہ مالی سال میں 124ارب روپے مالیت کا سوداور قرضہ ادا کرے گا جو تعلیم، صحت اور زراعت کے بجٹ سے زیادہ رقم ہے۔وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔محمدندیم مصطفائی نے کہا کہ اس وقت پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر تقریریں ہورہی ہیں، آئندہ چند روز میں کٹوتی کی تحریکوں پر بھی بحث ہو گی۔ لہٰذا اراکین صوبائی اسمبلی کا یہ آئینی ،عوامی فریضہ ہے کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی معیشت کو تباہ کرنے والے حکمرانوں سے سوال کریں کہ 2008 ء کا سرپلس پنجاب آج 6 کھرب سے زائدکا مقروض کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ جب پنجاب ترقی کرتا ہے تو پاکستان ترقی کرتا ہے مگراب پنجاب مقروض ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)سردار کالونی میں ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں اور فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ڈینگی پورہ کا رہائشی محمد وسیم پرانے لاری اڈا سے پیدل اپنے گھر واپس جارہاتھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر روک کر 20 ہزار روپے نقدی،موبائل فون اور دیگر قیمتی دستاویزات لوٹ لیں اور فرار ہوگئے، پولیس مصروف کارروائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)ڈی سی او قصور عمارہ خان کے حکم پرگراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سپیشل مجسٹریٹ و تحصیل دار غضنفر نوید نے دو گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا،تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ڈی سی او عمارہ خان نے سپیشل مجسٹریٹ و تحصیل دار غضنفر نوید کو تھانہ صدر کے علاقہ رنگ پور میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا،جس پر انہوں نے رنگ پور چھاپہ مار کر دو دکان داروں محمد عرفان اور سلطان کو زائد قیمت پر اشیاء خوردونوش فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے جیل بھیج دیا ہے،اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جو ماہ رمضان میں عوام الناس کو لوٹنے میں مصروف ہیں ،ان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ ) پاکستانی فلموں کی ایسی کہانی ہونی چاہیے جس سے فلم دیکھنے والوں کو سبق حاصل ہو پاکستان کے اداکا روں میں ٹیلنٹ مو جود ہے اور بہت سے نا مو ر اداکاروں نے ملک پاکستان کانام بھی روشن کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نامو رسنگرو اداکارہ ماہم شیخ نے صحافیوں کوایک انٹرویو کے دوران کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ میں ماڈلنگ نہیں کر نا چاہتی انشا ء اللہ میری فلموں سے لوگ سینما گھروں کاضرور رُخ کریں گے کیونکہ میں ایسی کہانی بناؤں گی کہ فیملیز بھی فلمیں دیکھ سکیں دوسرے ملکوں میں پاکستانی فلموں کا اچھے طریقے سے نام لیا جائے ۔ مگر جوفلمسا ز ہیں وہ محنت نہیں کرتے ایک گھنٹے میں فلم کی سٹوری لکھ دیتے ہیں جس میں معیا ر نام کی کو ئی چیز نہیں ہوتی ماہم شیخ نے بتایاکہ جس طرح عرصہ پہلے اُردو فلمیں بنائی گئیں اسکے بعد پنجابی فلموں نے اپنا مقام بنایامگر اب سب کچھ کھویا جا چکا ہے۔ لوگ سینما گھروں کو چھوڑچکے ہیں اوراپنے گھروں میں نیٹ کے ذریعے ہر فلم دیکھ لیتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ فحاشی کو فروغ دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوتابلکہ رسوائی ملتی ہے معیار وہ ہو تاہے جو اندر سے بولے اس سے نوجو ان بھی فخر کریں نئی آنے والی اداکا روں نے فلموں کا بیڑا غرق کردیا ہے اس لیے لو گ سینما گھروں کوچھوڑ چکے ہیں۔