قصور کی خبریں 28/2/2016

Kasur  kabaddi

Kasur kabaddi

قصور (محمد عمران سلفی سے) حکومت نوجوان نسل کو برائیوں سے محفوظ رکھنے کے متبادل کھیلوں کو فروغ دینے اور صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔دیسی کشتی اور کبڈی کا شوق رکھنے والے پہلوان ہمارا قابل ِفخر سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 139 کے MNA میاں وسیم اختر شیخ نے گزشتہ روز قصور کے علاقہ منیر شہید کالونی میں دیسی کشتی کے دنگل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس محمد روف ،ریسلنگ ایسوسی ایشن قصور کے صدر محمد عباس رمبا پہلوان ،مسلم لیگ ن کے رہنماء حاجی صفدر علی انصاری ،صفیہ سعید ،جمیل احمد خان ،سعد وسیم شیخ و کونسلرز اوردیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ،انہوںنے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس دنگل اسٹیڈیم سے نہ صرف قصور کے لوگ بلکہ ملک بھر کے پہلوان مستفید ہونگے ۔ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدراور دنگل اسٹیڈیم کے سربراہ عباس رمبا پہلوان نے اس موقع پرجلد ازجلد تعمیر ہونیوالے اس دنگل اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے 50لاکھ روپے کی خطیر رقم جاری کرنے اورخصوصی کاوشوںکے نتیجہ میں ایم این اے وسیم اختر شیخ اور حکومتی رہنمائوں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی خدمات کو بہترین الفاظ میں سراہتے ہوئے انکا سینکڑوں افراد کی موجودگی میں شکریہ ادا کیا ۔تقریب کیساتھ ساتھ قصور کے علاوہ دیگر اضلاع سے مدعو کئے گئے نامور پہلوانوں نے کشتیوں کے کرتب بھی دکھائے گئے اور مہمانان خصوصی کی دستار بندی بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) موجودہ حکمران مزید برسراقتدار رہے تو ملک ہی فروخت کر دینگے ، حکومت کی کرپشن اور نمائشی منصوبے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں کیونکہ یہ منصوبے ریلیف کے بجائے عوام کیلئے تکلیف کا باعث بن رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار مسز مسعود احمد بھٹی نے حلقہ پی پی175کے مختلف دیہات کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناکامیاں ان کی سیاسی موت ثابت ہونگی ۔ اہم قومی امور پر نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کا رویہ مایوس کن ہے جس کی وجہ سے قوم مکمل طور پر مایوس ہوکر تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ مک مکا کی سیاست نے قوم کو اندھیروں ‘محرومیوں ‘غربت و بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔حکومت نے قومی اداروں کے بعد سرکاری اراضی کو بھی اونے پونے داموں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے ۔ موجودہ حکمران مزید برسراقتدار رہے تو ملک ہی فروخت کر دینگے ۔ غیر ملکی امداد کے نام پر قوم کو بھکاری بنا دیا گیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کو کرپشن کے ناسور سے نجات دلا کر دم لیگی ۔تحریک انصاف ملک کو کرپشن فری ریاست بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بلا خوف و خطراحتساب پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے اس لئے احتساب ہر ایک کا ہونا چاہے چاہے وہ کسی بھی عہدے پر ہے ، وزیر ہو یا بیوروکریٹ کیونکہ ملک کے اندر کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے ،جس کی وجہ سے سندھ میں پیپلز پارٹی ، پنجاب اور وفاق میں ن لیگ کی نیب کے خلاف بیان بازی ان سب کی بکھلاہٹ کا نتیجہ ہے کیونکہ ان سب کو اپنے اپنے دور میں کئے گئے گھپلے پکڑے جانے کا ڈار اور خوف ہے ،ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی دھندلی زدہ حکومتوں سے آزادانہ احتساب کی کوئی امید نہیں،عدلیہ ،الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل سے مایوسی کے کے بعد پاکستانی عوام کی کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کے لئے صرف احتساب بیورو پر نظریں لگی ،ہوئی ہیں ، اس لئے نیپ کواور دوسرے احتساب کرنے والے اداروں کو اپنی ذمیداری قو می فریضہ سمجھ کر کرنی چاہئے ،مگر افسوس اور شرم کی بات ہے موجودہ حکومت خود ہی احتساب کرنے والے اداروں کے خلاف بیان بازی کر رہی ہے مگر ہم پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے ہر اُس ادارے کے ساتھ کھڑے ہیں جو ملک میں کرپشن کا خاتمہ چاہتا ہے اور ہم کسی بھی صورت میں اُن اداروں کو کمزور نہیں ہونے دیں گئے،آزاد احتساب کے راستے میں آنے والی ہر رچیز کو ہٹا دیں گئے اور کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گئی چاہے وہ کے پی کے ہو۔