قصور کا کیا قصور؟

Child Abuse

Child Abuse

عزتوں کا بیوپار کر کے ـــــــ ؟؟؟
عصمتیں تار تار کر کے ــــــــ؟؟؟
حرمتیں داغــدار کر کے ــــــــ؟؟؟
ان درندوں سے پوچھے کوئی
کہ ننھے پھول اب کیا کریں گے ـــ؟؟؟
کس سے جا کے گلہ کریں گے ـــ ؟؟؟
گھر سے کیسے نکلا کریں گے ـــ ؟؟؟
ان درندوں سے پوچھے کوئی
ذرا بھی تم کو حیا نہ آئی ـــــ؟؟؟
ضمیر کی بھی صدا نہ آئی ــــ؟؟؟
یاد تم کو قضا(موت) نہ آئی ــــ؟؟؟
ان درندوں سے پوچھے کوئی
کہ
خدا کے ہاں کیا جواب دو گے؟؟؟
کیسے جا کے حساب دو گے ؟؟؟
ان درندوں سے پوچھے کوئی
کس کے دم خم پہ سب کیا ہے ؟؟؟
کہ جس کا بھی آسرا لیا ہے ؟؟؟
کہ
تم نے انجام چن لیا ہے
خدا نے دیکھ اور سن لیا ہے
ان درندوں سے کہہ کوئی کہ
کہیں نہ تم کو اماں ملے گی
اس درندگی کی سزا ملے گی
خدا نے چاہا یہاں ملے گی
خدا نے چاہا وہاں ملے گی

شاعر: محفوظ احمد خان