قصور کی خبریں 4/6/2016

Literature Program

Literature Program

قصور (بیورورپورٹ) رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ‘پنجاب حکومت تعلیم عام کرنے اور مختلف ہنر سکھانے کیلئے انقلابی اقدامات کرتے ہوئے اربوں روپے کے وسائل بروئے کار لا رہی ہے ‘ تعلیم ہمارے تمام قومی مسائل کا حل ہے اور اس کے ذریعے ہم غربت بیروز گاری اور معاشرتی مسائل پر قابو پا سکتے ہیں’طلباء و طالبات ہمارے روشن مستقبل کی نوید اور ہمارا قیمتی ترین سامایہ ہیں انہیں تمام تر سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ایلمنٹری ٹیچر ز ٹریننگ سکول قصور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ادبی پروگرام کے تحت منعقدہ مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم انعامات کی شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی او سی میاں بہزاد عادل ، ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ، ڈی ای او سکینڈری مسز کوثر پروین ، ڈی ای او ایلمنٹری ملک محمد اشرف ، ڈپٹی ڈی ای اوز ، اے ای اوز ، پرنسپلز ، والدین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ادبی پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ذہین طلباء و طالبات کی ادبی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انکی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بہت مدد گار ثابت ہوا۔ انہوں نے سرکاری سکولوں کے طلباو طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے ترقی یافتہ ملک ہونے کا خوا ب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)ریت والا کھو بیرون کوٹ علی گڑہ میں غیرت کے نام پر بیٹے ماں کو گلہ دباقتل کر دیا ۔دو روز قبل پولیس تھانہ بی ڈویثزن کو اطلاع ملی کہ اللہ دتہ کی پنتالیس سالہ بیوی زہرہ بی بی گھر میں کپڑے استری کر رہی تھی کہ اسے کرنٹ لگا اور وجاں بحق ہو گئی ، پولیس نے جب جائے وقوعہ کا جائزہ لیا تو مقتولہ کے جسم پر استری نشان کے تھے ، پلویس نے حلات واقعات کا جائزہ لیا اور نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق زہرہ بی بی کو گلہدبا کر ہلکا کیا گیا ہے ۔ جس پر پولیس والوں نے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ زہرہ بی بی کو اسکے بیٹے احسان الحق نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Openning

Openning

قصور(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر لیبر و چیئر مین پنجا ب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور پنجاب سائیلج کا منصوبہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ‘حکومت پنجاب نے چھوٹے کسانوں کیلئے 60کلو گرام سائیلج منصوبے کا آغاز کر کے ان کیلئے خوشحالی کا راستہ کھول دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فقیرے والا قصور میں پنجاب سائیلج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و ڈائریکٹر پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈی ڈویلپمنٹ بورڈ سائرہ افتخار ‘اراکین صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں ، سردار رمیش سنگھ اروڑا ‘ ڈائریکٹر ایگری بزنس اینگرو سعود پاشا ‘سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر چوہدری ارشد جٹ ‘مویشی پال حضرات اور دیگر نے شرکت کی ۔ راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اب لائیو سٹاک کو سبز چارے کی بجائے سائیلج پر چلا رہے ہیں مگر پاکستان میں ابھی اس کا رجحان بہت کم تھا اسی لئے حکومت پنجاب نے یہ منصوبہ شروع کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائیو سٹاک بورڈ نے ابتدائی طور پر سرگودھا ، چنیوٹ اور قصور میں سائیلج پروڈکشن یونٹ لگائے ہیں جنہیں مرحلہ وار پنجاب بھر میں پھیلایا جائیگا تا کہ پنجاب بھر کے کسان اس سے مستفید ہو سکیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پنجاب سائیلج پورے پنجاب میں دستیاب ہو گا مگر جس ضلع میں پیدواری یونٹ لگے گا وہاں ہم کسانوں کو سائیلج بنانے کی تربیت بھی دینگے تا کہ وہ خود بھی اس کام میں مہارت حاصل کر سکیں ۔ ۔ واضح رہے لائیو سٹاک بورڈ نے دو اقسام کی سائیلج گانٹھ تیار کی ہیں جن میں 10فیصد کمرشل فارم کی ضرورت کے مطابق 1ٹن کی بیل اور 90فیصد چھوٹے کسانوں کی ضرورت کے مطابق 60کلو گرام کی گانٹھ شامل ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورو رپورٹ ) کسانوں پر زوال تر زوال حکومت وقت دانستہ طور پر کسان کو تبا ہ کرنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ قصور کے سابق ممبر سردار شہزاد احمد گنجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اُنھوں نے مزید بتایا کہ بڑے بڑے نیوز چینل پر پروگرام ہوتے دیکھے گھنٹوں باتیں کی جاتی ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے آج تک کسان کے بارے کوئی اچھی رائے نہیں دیکھنے کو ملی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کسانوں کو ریلیف دینا رواں سیزن مکئی کی فصل پر کسانوں کی اُمیدیں تھی لیکن وہ بھی فیڈ ملز مافیا نے اپنی میٹنگ کرکے کسانوں کے ساتھ ذیادتی کرنا شروع کردی ہے مکئی کا ریٹ 1200فی من کے حساب سے پچھلے دنوں خرید ہو رہی تھی مگر اچانک فیڈ ملز مافیا نے اتفاق کے ساتھ مکئی کا ریٹ 850روپے فی من کردیا ہے یہ ظلم صرف اور صرف کسانوں پر ہی ڈھائے جاتے ہیں جو کسان محنت مزدوری کرکے اپنے ملک کی خاطر اناج اُگاتا ہے اُسے ہی نقصا ن پہنچایا جاتا ہے لہذا حکومت پاکستان سے اپیل ہے آئندہ کسانوں کے بارے ایسا لائحہ عمل اختیا ر کیا جائے جس میں تما م فصلوں کے ریٹ مقرر کئے جائیں کیونکہ کسان ماضی سے مشکلات سے دوچار ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Speech

Speech

قصور ( بیورو رپورٹ ) شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال بن چکا ہے ذرائع سے معلوم ہو کہ شہر بھر کے لئے روڑ پارکنگ ناجائز تجاوازات کو ہٹا نے کے لئے انتظا میہ کی جانب سے ایک لفٹر فراہم کیا گیا تھا جو کچھ دنوں کے لئے شہر میں نظر آتا رہا مگر حا ل ہی میں اُس لفٹر کو غا ئب کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے آج پورے شہر کے بازاروں گلیوں میں غلط پارکنگ اسٹینڈ بنے ہوئے جس سے ٹریفک کا نظا م درہم برہم جگہ جگہ کار پارکنگ اسٹینڈ بن گے ہیں جہاں اُس لفٹر کی فوری ضرورت ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ ) باسکو بس سروس کی بحا لی نہ ہونے پر مسافرین ذلیل و خوار ہونے پر مجبور لوکل ٹرانسپورٹ مافیا نے اپنی من مرضی کے کرایے لگا رکھے ہیں قصور کے ملحقہ قصبات جو دیپالپور روڑ پر واقع ہیں اُن قصبات کو آنے جانے والے مسافرین کا کہنا ہے کہ باسکو بس سروس ہمارے لئے سفر آسان کرنے میں مدد دیتی تھی آرام دہ سفر کیا جاتا تھا جبکہ باسکو بس سروس کی بندش سے لوکل ٹرانسپورٹ مافیا مسافرین کے لئے درد سر بن گے انتظا میہ نوٹس لے۔