قصور کی خبریں 19/2/2016

Kasur Meeting

Kasur Meeting

ڈی سی او سلمان غنی کے زیر صدارت خطرناک اور خستہ ہال بلڈنگز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے 144بلڈنگز کا ڈیٹا اپ لوڈ کر دیا ہے ‘خستہ ہال بلڈنگز کا سروے جلد از جلد مکمل کیا جائے ‘سلمان غنی
قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور سلمان غنی کے زیر صدارت خطرناک اور خستہ ہال بلڈنگزکا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد نواز گوندل ، اے سی کوٹ رادھاکشن سرمد تیمور ، ای ڈی او ورکس اینڈ سروسزنسیم اختر،ڈی او بلڈنگ سید طارق حسین شاہ، ڈی او انڈسٹریز ویٹس اینڈ میئرز مظفر حسین انصاری ، ڈی او سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ناصر اقبال ، ڈی او لیبر اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع لیول پر ایک ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی قائم کی گئی ہے جو خستہ ہال بلڈنگز کا سروے کر رہی ہے اور اس کمیٹی کے ڈیٹا کیمطابق اب تک انڈرائڈ موبائل کے ذریعے 144خستہ ہال اور خطرناک بلڈنگز کی پیکچرز ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ ڈی او سی او کے ذریعے سیکرٹری یونین کونسلز بھی خستہ ہال بلڈنگز کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں ۔ حکومت کی ہدایات پر کمرشل ، انڈسٹریل ، سکول ، کالجز ، ہسپتال اور ڈسپنسریز کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔جس پر ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں خستہ ہال بلڈنگز کا سروے جلد از جلد مکمل کیا جائے اور بلڈنگز مالکان کو مرمت یا بلڈنگ کو گرانے کے نوٹسز بھی دیئے جائیں اور اس کے بعد ٹیکنیکل کمیٹی دوبارہ معائنہ کرے اور تعمیر شدہ یا مرمت بلڈنگز کی پیکچرز اپ لوڈ کی جائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اربن اور رورل ایریاز میںسروے جلد از جلد کیا جائے تا کہ خطرناک اور خستہ ہال بلڈنگز کا جائزہ لیا جا سکے اور اس پر حکومتی ہدایات کیمطابق عملدرآمد کروایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی وزیر پیر محمد امین الحسنات شاہ آج قلعہ ناتھا سنگھ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے
قصور( محمد عمران سلفی سے)وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور و ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ آج (بروز ہفتہ )20فروری 2016ء کو قلعہ ناتھا سنگھ نزد تلونڈی دیپالپور روڈ قصور میںگڈ شیفرڈ کرسچن ہسپتال (Good Shepherd Christian Hospital)کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس موقع پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھٹہ مالکان و دو منشی گرفتار، اسٹنٹ کمشنر وردہ مشہود اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج
قصور( محمد عمران سلفی سے)چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھٹہ مالکان و دو منشی گرفتار، اسٹنٹ کمشنر وردہ مشہود اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کو اطلاع ملی کہ لکھنیکے کے قریب اعوان برکس کمپنی پر چائلڈر لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل نے چھاپہ مارا تو بچہ موقع پر موجود نہ تھا، 10سالہ بچے عبداللہ کے والد نواز نے بتایاکہ میں اپنے بچے کو سکول داخل نہیں کروا سکا جس پر بھٹہ مالک محمد رمضان اور منشی منیر احمد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، اسٹنٹ کمشنر وردہ مشہود نے وڈانہ کے قریب پنجاب برکس پر چھاپہ مارا تو وہاں 13سالہ بچہ فیصل مسیح سے کام لیا جا رہا تھا ، اسٹنٹ کمشنر کے چھاپہ پر بھٹہ مالک مہر شوکت اور منیجرمحمدحفیظ موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے اسٹنٹ کمشنر وردہ مشہود کی مدعیت میں 5/6پنجاب پروبیشن آف چائلڈ آرڈینس 2016 سیکشن 374کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹول پلازہ مصطفی آباد ناکہ زن پولیس تھانہ مصطفی آباد نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، 545گرام چرس بر آمد، سرحدی گائوں تھہ پنواں کے رہائشی محمد عمران سے ناجائز پسٹل بر آمد، الگ الگ مقدمات درج
قصور( محمد عمران سلفی سے) ٹول پلازہ مصطفی آباد ناکہ زن پولیس تھانہ مصطفی آباد نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، 545گرام چرس بر آمد، سرحدی گائوں تھہ پنواں کے رہائشی محمد عمران سے ناجائز پسٹل بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کے اے ایس آئی محمد ارشد بھٹی نے ٹول پلازہ پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ ایک شخص کو مشکوک جان کر اس کی تلاشی لی گئی جس کے قبضہ سے 545گرام چرس بر آمد ہوئی، جس پر منشیات فروش اکرم عرف کالی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ سرحدی گائوں تھہ پنواں سے محمد عمران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ناجائز پسٹل بر آمد کرکے اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع قصور میں لوازمات مکمل ہو نے کے باوجود چیکنگ ٹیموں نے نجی تعلیمی اداروں کے شریف مالکان کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں ،ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کی اپیل
قصور( محمد عمران سلفی سے)ملک میں بڑھتی ہو ئی دہشت گردی اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بننے پر پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات کیجائے تو ضلع بھر میں ضلعی انتظا میہ دن رات کو شاں ہے اور یہ خوش آئند ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے محفوظ رہ سکیں مگر یہ بھی بات سامنے آرہی ہے کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو عملی طور پر چیک تو کیا جاتا ہے مگر کچھ پو لیس آفسران متعدد سکولوں میں سکیورٹی لوازمات پو رے ہو نے کے باوجود بھی سادہ لوح اور شریف لو گوں کو دن رات پریشان کر رہے ہیں سٹی قصور میں کچھ ایسے بھی نجی تعلیمی ادارے ہیں جن میںسکیورٹی کے تمام فرائض پو رے ہو نے کے باوجود چیکنگ ٹیموں نے سکول مالکان کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں رات کا کو ئی بھی ٹا ئم ہو چیکنگ ٹیمیں سکول مالک کو گھر سے اُ ٹھا کر دھمکیاں دے کر چلے جاتے ہیں بتایا جاتا ہے کبھی ایسے بھی ہو تا ہے کہ سکول ٹا ئم خواتین ٹیچر اپنی کلاس میں ٹیچنگ کر رہی ہوتی ہیں تو اچانک چو روں کی طرح چیکنگ ٹیمیں زبر دستی سکول میں گھس کر تدریسی نظام کو درہم برہم کردیتے ہیں جس میں خواتین حضرات کو بے ہودہ الفاظ میں ڈانٹا جاتا ہے افسوس کی بات یہ ہے جہاں سکیورٹی ذمہ داریاں پو ری ہوتی ہیں وہاں باربار چیکنگ کاکیا مقصد بنتا ہے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کی DPOقصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے تا کہ تدریسی عمل کو خراب نہ کیا جائے ایسا کرنے سے تعلیمی اداروں میں طلباء طالبات کا تعلیم کا نظام درہم برہم ہو رہا ہے جہاں سکیورٹی کے ناقص انتظا مات ہیں وہاں ہر طرح کی کاروائی کیجائے۔