قصور کی خبریں محمد عمران سلفی سے 9/1/2016

Shahbaz Sharif Visit

Shahbaz Sharif Visit

قصور (محمد عمران سلفی سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دور آمریت میں محنت کش اور غریب قوم کے وسائل بے دردی سے لوٹے گئے’ کرپشن سے قومی معیشت متاثر ہوئی’ پاکستان مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو ریلوے سمیت دیگر قومی ادارے دکھ بھری داستان کا خلاصہ بنے ہوئے تھے اور عام آدمی کی ٹرانسپورٹ ریلوے دم توڑ چکی تھی’ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور ان کی ٹیم نے ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے میں تاریخ ساز کام کیا ہے اور ان کی محنت، جدوجہد اور مسلسل کاوشوں کی بدولت گزشتہ اڑھائی سال میں ریلوے کے خسارے میں 10 ارب روپے کی کمی جبکہ ریلوے کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے’ ڈیڑھ کروڑ مسافر جو ریلوے کے سفر کو خیرباد کہہ چکے تھے، دوبارہ ریلوے کے سسٹم میںآ چکے ہیں’ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور قومی منصوبہ ہے جس سے پاکستان کی تمام اکائیاں مستفیدہوں گی۔ سی پیک کے تحت 36 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیںجوچین کی سرمایہ کاری ہے اوراس میںسے اڑھائی ارب ڈالر پنجاب میں توانائی کے منصوبوں پر جبکہ سندھ میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں کی جا رہی ہے۔ بلوچستان کے علاقے گوادر اور خیبرپختونخوا میں بھی توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں۔ نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ میں پنجاب نے اپنے حصے سے سالانہ 11 ارب روپے دوسرے صوبوں کو دے کر یہ ایوارڈ منظور کرایااورپنجاب حکومت اس ضمن میں 55ارب روپے دیگر صوبوں کو دے چکی ہے۔ پرویز مشرف اپنی تمام طاقت اور آمریت کے باوجود نیشنل ایوارڈ کمیشن منظور نہ کرا سکا، یہ کارنامہ سیاستدانوں نے ہی سرانجام دیا اور پنجاب کی 55 ارب روپے کی قربانی رنگ لائی۔ پنجاب نے بڑا صوبہ ہوتے ہوئے یہ قربانی دے کر قومی یکجہتی کو مضبوط کیا۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہمیں مل کر اسے ترقی دینا ہے۔ پاکستان کی ترقی کے سفر کو ملک کی تمام اکائیوں کو غلط فہمیوں کو دور کرکے مل کر طے کرنا ہے۔ پنجاب نے جس طرح نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کی منظوری میں اپنے حصے کی قربانی دی، اسی طرح آئندہ بھی پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مضبوطی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیاد ت میں پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی منزل سے ضرور ہمکنار کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پریم نگر کوٹ رادھاکشن قصور میں لودھراں سے رائے ونڈ تک ریلوے کے ڈبل ٹریک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لودھراں سے رائیونڈ تک ریلوے کے ڈبل ٹریک کے افتتاح کے بعدلاہور سے کراچی تک ڈبل ریلوے لائن کا منصوبہ مکمل ہوگیا ہے ۔ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، پارلیمانی سیکرٹری ریلویز سید اشفاق حسین کرمانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز جاوید انور،چیئرپرسن ریلویز پروین آغا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ریلویز کے حکام اور کارکنوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ریلوے کی تاریخ کا ایک ہم دن ہے جب لودھراں سے رائے ونڈ تک ریلوے ٹریک کو دو رویہ بنانے کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے۔ ریلوے ٹریک کو دو رویہ بنانے کے منصوبے کی تکمیل وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور ان کی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔ وہ ریلوے جس کے بارے میں کہانیاں سننے کو ملتی تھیں۔ بعض اوقات خبر آتی تھی کہ ریل کئی گھنٹوں سے جنگل میں کھڑی ہے اور بعض اوقات باراتوں کے لیٹ ہونے اور شادیاں ریل کے اندر ہی ہونے کی خبریں سننے کو ملتی تھیں لیکن اب وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں اڑھائی سالوں میں ریلویز نے نمایاں ترقی کی ہے۔اڑھائی سالوں میں ریلوے کا 37 ارب روپے کا خسارہ 10 ارب کم ہو کر 27 ارب رہ گیا ہے اور اس خسارے میںرواں برس مزید ساڑھے تین ارب روپے کی کمی لائی جا رہی ہے۔ وہ ریلوے جو ماضی کی دکھ بھری داستان کا خلاصہ پیش کر رہا تھا، اب اس میں انقلابی نوعیت کی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ ریلوے کے نظام میں بہتری پر وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، ریلوے حکام اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اور میں اس شاندار کامیابی پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ ریلوے نظام میں بہتری یقینا ان کی شفافیت، محنت اور مخلصانہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ میری میڈیا سے گزارش ہے کہ جہاں وہ حکومت کی خامیوں کو سامنے لاتا ہے وہاں حکومت کے اچھے کاموں کو بھی اجاگر کرے۔ میڈیا ہمارا احتساب ضرور کرے،حکومت پر تنقید کرنا اور اس کی خامیاں سامنے لانا میڈیا کا حق ہے تاہم وہ حکومت کے فلاحی پروگراموں کو بھی نمایاں جگہ دے۔انہوںنے کہا کہ 2010 میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس نے پاکستان بھر میں بے پناہ تباہی مچائی۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں میں کئی گھر تباہ ہوئے، ہزاروں ایکڑ فصلو ںکو نقصان پہنچا لیکن اس سیلاب کے دوران پوری قوم اور تمام اداروں نے مل کر کام کیا لیکن اس دوران بھی میڈیا نے کہا کہ سیاستدان میدان عمل سے غائب ہیں۔ میں نے جنوبی پنجاب میں سیلاب کے پانیوں میں گھرے عوام کی دن رات مدد کی لیکن میرے اس عمل کو بھی بعض لوگوں نے ہدف تنقید بنایا۔ یہ عوام کی خدمت کا ہی نتیجہ تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیاد ت میں جنوبی پنجاب کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے منصوبوں کیلئے چین نے 46 ارب ڈالر کا پیکیج دیا ہے جس میں سے 36 ارب ڈالرکے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری ہورہی ہے اوریہ قرض نہیں ہے۔ پنجاب میںاڑھائی ارب ڈالر ساہیوال میں کول پاو رپلانٹس اور بہاولپور میں سولر پاور پلانٹس پر خرچ کئے جا رہے ہیں جبکہ سندھ میں 9 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر لگائے جا رہے ہیں۔

Shahbaz Sharif Visit

Shahbaz Sharif Visit

سندھ پاکستان کا اہم صوبہ ہے اور اگر یہاں 9 کی بجائے 18 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی ہو تو ہمیں بے حد خوشی ہوگی۔ سی پیک کے تحت گوادر اور خیبرپختونخواہ میں بھی منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بعض عناصر اس منصوبے پر تنقید کر رہے ہیں کہ اس منصوبے سے تو صرف لاہور کے عوام کو فائدہ ہوگا تو وفاق اس کیلئے وسائل کیوں فراہم کر رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے چین سے نہایت آسان شرائط پر قرض حاصل کیا ہے اوریہ قرض 2.4فیصد پر لیاگیا ہے،دنیا میں کونسا ایسا ملک ہے جو کہ اتنی نرم شرائط پر قرض دے۔انہوں نے کہا کہ قرض کی پہلی قسط 7سال بعد ادا کرنی ہے جبکہ مجموعی مدت 20برس ہے ۔انہوںنے کہا کہ غیر ملکی قرض کے حصول کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی ساورن گارنٹی پر بھی تنقید کی جاتی ہے حالانکہ پاکستان کے آئین کے مطابق صوبوں کے تمام خارجی قرضہ جات کیلئے وفاقی حکومت کو ہی ساورن گارنٹی دینا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا میڈیا آزاد اور طاقتور ہے، اسے غلط فہمیوں میں پڑنے کی بجائے قومی یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ چاروں صوبوں میں یکجہتی سے ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کر سکتا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں محنت، محنت اور صرف محنت کے ذریعے پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے اور بین الاقوامی برادری میں اسے باوقار مقام دلا کر دم لیں گے اورپاکستان کی خاطر ہر طرح کی قربانی دیں گے۔وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ریلوے کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ بالآخر ہم طویل انتظار کے بعد کراچی لاہور ریلوے ٹریک کو دو رویہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اگراس منصوبے پر جنگی بنیادوں پر کام نہ کیا جاتا تو شاید کئی سال ہمیں اور انتظار کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف میرے لیڈر ہیں جن سے میں نے سیاسی زندگی میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ شہبازشریف نے گڈگورننس اور شفافیت کا وژن متعارف کرایا ہے۔ وہ پنجاب کی تعمیر و ترقی کے معمار ہیں۔ انہوں نے صوبے میں میرٹ پالیسی کو فروغ دیا ہے۔ ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ہی ہمیں آج ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے میں کامیابی ملی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی سربراہی میں ہم نے ریلوے کے نظام کو درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ ریلوے کی ترقی میں وفاقی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔ ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سوچ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ ہمارے کام میں وفاقی حکومت کی عدم مداخلت رہی ہے۔ ریلوے کی بہتری کے حوالے سے تمام فیصلے بورڈ کرتا ہے جبکہ آپریشنل امور ریلویز ہیڈکوارٹر میں طے کئے جا تے ہیں۔ اداروں کو مضبوط بنانے کا یہی ایک راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے اپنے اہداف حاصل کر رہا ہے ۔ ریلوے میں میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے اور اس ادارے کو سیاست سے پاک کر دیا گیا ہے اور اس بات کا کریڈٹ بھی شہبازشریف کو جاتا ہے جن کے وژن کو اپنا کر یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔اس قومی منصوبے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے قوم کی خدمت نہیں کر رہے۔ قومی اہمیت کے اس منصوبے میں تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان سے غریب، جہالت اور بیروزگاری کے اندھیرے دور ہوں گے۔ پاکستان ترقی کرے گا، ملک کے تمام ادارے مضبوط ہوں گے اور اپنی آنے والی نسلو ںکو چمکتا، دمکتا اور خوشحال پاکستان دیں گے۔ سیکرٹری ریلوے پروین آغا نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ریلوے ٹریک کو ڈبل کرنے کے منصوبے پر روشنی ڈالی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے لودھراں سے رائے ونڈ تک ریلوے کے دو رویہ ٹریک کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اوروفاقی وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق نے پریم نگر سٹیشن کی نئی عمارت کاافتتاح بھی کیا اورلودھراں تا رائیونڈ دورویہ ٹریک کا معائنہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Shahbaz Sharif Visit

Shahbaz Sharif Visit

وزیراعلی پنجاب کے دورہ کی جھلکیاں
قصور (محمد عمران سلفی سے) وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف نجی مصروفیت کے باعث نہ پہنچ چکے یہ انکا دوسرا دورہ کینسل ہوا
وزیراعلی پنجاب کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت تھے ، قصور پولیس نے اچھے انتظامات کررکھے تھے
ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ پبلک سکول جہانگیر چوپڑہ نے بچوں کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب میاں محمدشہباز شریف کو گلدستہ پیش کیا
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق بہت خودش نظرآئے ، پورے پروگرام میں سب کی نظریں وزیراعلی پنجاب پرتھیں
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اوروفاقی وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق نے پریم نگر سٹیشن کی نئی عمارت کاافتتاح بھی کیا
معزز مہمانوں نے لودھراں تا رائیونڈ دورویہ ٹریک کا معائنہ کیاتمام پروگرام میں سخت حفاظتی حصار موجود تھا ، وزیراعلی کا موڈ میں اچھا نظرآیا
پریم نگر کوٹ رادھاکشن قصور میں لودھراں سے رائے ونڈ تک ریلوے کے ڈبل ٹریک کی افتتاحی تقریب میں لوکل میڈیا نے بائیکاٹ کیا
وزیراعلی پنجاب نے ریلوے کو پائوں پر کھڑا کرنے پر خواجہ سعد رفیق کو خراج تحسین پیش کیا
ڈی سی او قصور محمد شاہد ، ڈی پی او سید علی ناصر رضوی خاصے متحرک نظرآئے ، اور کلمہ شریف کامسلسل ورد کرتے رہے
لاہور اور اسلام آباد سے آنیوالے میڈیا نمائندگان کی خصوصی تواضع کروائی گئی اور انہیں پاکستان ریلوے کے متعلق بریفنگ دی گئی
پریس کلب قصور کا وفد صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) محمداجمل شاد کی قیادت میں پہنچا تو کوٹرادھاکشن کے صحافیوں نے اپیل کی کہ انہیں بھی نہیں بلایا گیا جس پر قصور کے تمام صحافی بھی پروگرام میں نہ گئے اور کوٹرادھاکشن والوں سے اظہار یکجہتی کیا
اڑھائی سال میں ریلوے کے خسارے میں 10 ارب روپے کی کمی ‘ ڈیڑھ کروڑ مسافر جو ریلوے کے سفر کے سسٹم میںآ چکے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد اسلم کی خصوصی ہدایت پر موٹر وہیکل برانچ کا ان رجسٹرڈ اور ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون ‘بوگس اور جعلی نمبر پلیٹ دالے 2منی مزدا ڈالے تھانہ میں بند ۔تفصیلات کے مطابق ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد اسلم کی زیر نگرانی موٹر وہیکل برانچ کی ٹیم انسپکٹرز محمد رمضان ، اسد اللہ ، اکبر صدیقی ‘کانسٹیلز محمد سعید ،زاہد علی اور دیگر عملہ برانچ نے مصطفی آباد چیکنگ کے دوران ایک منی مزدا ڈالا نمبری LES-7536ماڈل 2011ء کو روکا اور کاغذات کی چھان بین کی جس پر وہ جعلی اور بوگس ثابت ہوا ۔جعلی نمبر پلیٹ اور بوگس چیسی نمبر ثابت ہونے پر پتہ چلا کہ سیم اسی نمبر پلیٹ اور چیسی والا ٹرک ایک اور بھی ہے جبکہ ٹیم نے اس ٹرک کے کاغذات چیک کئے تو وہ بھی جعلی اور بوگس ثابت ہوئے جس پر دونوں منی مزدا ڈالوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے اور مالکان کیخلاف کاروائی جاری ہے ۔ڈی او ایکسائز نے تمام افسران کوہدایت کر دی ہے کہ ناکوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید تیز اور سخت کیا جائے تا کہ بوگس اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد جو غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر وارداتیں کرتے ہیں انکا بھی خاتمہ ہو سکے ۔انہوں نے روزانہ کی بنیادوں پر مختلف مقامات پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو گاڑیوں کی چیکنگ کیساتھ بغیر نمبری اور سلنسر سے پٹاخوں کی آوازیں نکالنے والی موٹر سائیکلوں کیخلاف بھی کاروائی کرینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے) قصور اور اس کے گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ساتویں جماعت کا طالبعلم شدید زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق سٹی چونیاں کے علاقہ کوٹ گاماں کارہائشی طالب علم بارہ سالہ محمد طیب سکول جانے کے لیے بس کے انتظار میںکوٹ گاماں کے قریب سڑک کے کنارے کھڑاتھا کہ تیزرفتار کار نے کچل کرشدید زخمی کردیا،طالب علم کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کردیا گیا ہے،کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔دوسرا حادثہ پتو کی شوگر مل کے قریب پیش آیا جہاں اوکاڑہ کے علاقے صدیق نگر کا رہائشی محمد جعفر ٹرالے پر اوکاڑہ جا رہاتھاکہ جب پتوکی شوگر مل کے قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں محمد جعفر شدید زخمی ہوگیا اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا جارہا تھاکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا،پولیس مصروف کارروائی ہے۔۔۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126