بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں یہ ہمارا آج بھی ہیں اور کل بھی ہیں۔ سید علی ناصر رضوی

Kasur News

Kasur News

قصور (محمد عمران سلفی سے) بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں یہ ہمارا آج بھی ہیں اور کل بھی ہیں انہوں نے ہی پاکستان کے نظام کو سنبھالنا ہے تعلیم میں بہتری لانے میں اساتذہ کا اہم کردار ہے۔ سانحہ پشاور میں بچوں میں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنے ملک کے بچوں کو پیغام دیا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی قصور سید علی ناصر رضوی نے پرایئویٹ سکول ویلفیئر سوسائٹی قصور کے زیر اہتمام ایجو کیشن کانفرنس سے بچوں اور والدین پرائیو یٹ سکول کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ڈی سی او قصور محمد شاہد نے بھی خطاب کیا تعلیم پر روشنی ڈالی اس موقع پر مہمانوں میں محمد یونس کیانی ، ڈاکٹر شفیق احمد شیخ ، ذاکر حسین خان، ڈی ایس پی سٹی اکرام خان ، صابر شہزادہ کے علاوہ اساتذ ہ اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ٹیپلو شو پیش کیا گیا صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن سجاد احمد شیخ ایڈووکیٹ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض بھی خود انجادیئے ۔ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی اور ڈی سی او قصور محمد شاہد نے بہترین تقریب کے انعقاد اورسجاد احمد شیخ کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کو آخر میں شیلڈ پیش کی گئی۔