قصور کی خبریں 24/5/2016

Kasur

Kasur

قصور (بیورورپورٹ) پھولنگرملتان روڈ ہیرا سی این اسٹیشن کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر کی پولیس کی گاڑی کو ٹکر ، ایک پولیس ہلکار جاں بحق اور ایک تھانیدار سمیت دو زخمی ہو گئے ۔ ضلع سیالکوٹ میں تعینات محمد شریف ASIہمراہ محمود احمد اور ڈرائیور بابر حسین بسواری سرکاری گاڑی سیالکوٹ سے وہاڑی خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں جارہے تھے کہ ملتان روڈ ہیرا سی این جی کے قریب پیچھے سے آئل ٹینکر نے سرکاری گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل محمود احمد جاں بحق جبکہ محمد شریف ASIاور بابر حسین شدیدزخمی ہوگئے ۔پولیس تھانہ پھولنگر سٹی مصروف کاروائی ہے۔۔

قصور (بیورورپورٹ) گردونواح میں دو مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت دو افراد کی نشیں ملنے پرپولیس نے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ تھہ شیخم نے نند کے تکیہ کے رہائشی محمد اقبال کی درخواسست پر مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں محمد سلیم اور محمد حنیف نہر کے کنارے سڑک پر جار ہے تھے کہ ایک نعش اسم و مسکن نامعلوم مرد بعمر17/18 راجبا نند کا تکیہ میں تیرتی ہوئی آرہی تھی اور پل کے ساتھ اٹک گئی پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے نعش کا پوسٹمارٹم کروایا گیا جس میںڈاکٹر نے وجہ موت گلا دبا کر قتل کرنا تحریر کیا ہے جس پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے حویلی مولویاں والی کے رہائشی محمد لطیف نے مقدمہ درج کرویا ہے کہ وہہمراہ محمد اکرم کسی کام کے سلسلہ میں سرہالی کلاں جا رہا تھا جب کلیاں روڈ پہنچے تو ایک کس اسم ومسکن نامعلوم عورت پل سرہالی نہر پر میں اٹکی ہوئی تھی جس کے سر اٹکی ہوئی تھی جس کے سر پر زخم کے نشان تھے جس کو نامعلوم ملزمان نے قتل کیا ہے۔ تھانہ مصطفی آباد پولسی نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

قصور (بیورورپورٹ) بھر پورہ قصور میں اوباش ملزم نے اسلحہ کے زور پر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بھر پورہ قصور کاکے رہائشی فاقت علی نے پولیس تھانہ بی ڈویثزن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی بیوی کرن بی بی گھر میں اکیلی تھی ملزم تابش گھر میں گھس آیا اور اسلحہ کے زور پر زبر دستی اسے ایک کمرہ میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کر دی ہے۔

قصور (بیورورپورٹ) بی ڈویثزن اور گنڈاسنگھ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 110لیٹر شراب برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس تھانہ بیڈویثزن کے سب انسپکٹر عبدغنی نے خفیہ مخبری پر شوک شہیداں میں چھاپہ مار کر ملزم زبیر سے 100لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے جبکہ گنڈا سنگھ پولیس نے ساندہ پھاٹک سے ملزم عامر سے 10 لیٹر شراب نرآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

قصور (بیورورپورٹ) منڈی موڑ قصور میں ڈاکووں نے شہریوں سے نقدی اور چار موبائل فون چھین لئے ۔امجد حسین اور ہاروں شہزاد وغیرہ منڈی موڑ کے قریب کھڑے تھے کہ دو ڈاکوموٹڑسائیکل پر آئے اور ان سے گن پوائنٹ پر مجموعی طور پر 56000 ہزار کی رقم اور چار موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ اے ڈویثزن نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

قصور (بیورورپورٹ) پرانی منڈی پتوکی میں والدین کی ڈنٹ سے دلبرداشتہ 15سالہ لڑکے نے اپنی شہ رگ کاٹ لی ۔پرانی منڈی پتوکی کے رہائشی محمد اسلم نے کسی بات پر اپنے پندرہ سالہ بیٹے اسامہ کو ڈانڈا تو اس نے طیش میں آکر تیز دھار آلہ سے اپنی شہ رگ کاٹ لی جس پر گھر میں گھر میں صف ماتم بش گیا ، گھر والوں نے اسامہ کو فوری طور پر تحصے ہیڈ کووآرٹر پتوکی میں پہنچایا، یہاں پر اسامہ زیر علاج ہے۔