قصور کی خبریں 19/12/2016

Amanat Ali Zaib

Amanat Ali Zaib

قصور (بیورو رپورٹ) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت علی زیب نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی مخالفت کرنیوالے قیام پاکستان کے بدترین مخالف تھے، انتہا پسندی کے خلاف سیاسی اور عسکری قیادت کے متفقہ منصوبے نیشنل ایکشن پلان کوتوڑنے کے لئے حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور خارجی دہشت گردوں کی حامی سہولت کار جماعتیں اکٹھی ہو گئی ہیں کیونکہ بہاد ر افواج کے ہاتھوں دہشت گردوں کے خاتمے پر ان کی چیخیں نکل گئی ہیں مولانا فضل الرحمان کے بیانات کا پارلیمنٹ اور فوج کو نوٹس لینا چاہئے۔وہ قصور میں رحمت اللعالمین کا نفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ امانت علی زیب نے کہاکہ رسول اکرم نے اپنی زندگی میں تکمیل انسانیت کا درس دیا۔ ان کا مقا م اتنا بلند ہے کہ ذات باری تعالیٰ کے بعد بزرگ ترین ہستی ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا مگر افسوس یہاں اسلام کو بدنام کرنے والے دہشت گردوں کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ کفر اور شرک کے فتووں کی فیکٹریوں نے اسلام کو بدنام کیا۔ تکفیری گروہ خارجی اور اسلام دشمن ہے، جس نے طالبان اور داعش کے نام پر لوگوں کے گلے کاٹے انبیا علیہم السلام کے مزارات مقدسہ کی بے حرمتی کی۔ خود کش حملوں کو شروع کیا، جبکہ ا ن دہشت گردوں کے حمایتی انہیں فوج کے ہاتھوں واصل جہنم ہونے سے بچانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کو متنازع بنانے کی ساز ش کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Chaudhry Zahid Hussain

Chaudhry Zahid Hussain

قصور (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ٹریڈونگ و امیدوار ایم این اے چوہدری زاہد حسین راجپوت نے کہا ہے کہ انرجی بحران تیزی سے ختم ہورہا ہے،پاکستان معاشی کرائسز سے بھی نکل رہا ہے، بجلی وافر آنے سے ملک میں صنعتیں لگیں گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا،پاکستان استحکام اور ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے اور یہ سفر زور و شور سے جاری رہیگا ، توانائی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے بھرپور انداز میں نمٹ رہے ہیں جو روشنیاں ختم ہو گئی تھیں وہ بحال ہو رہی ہیں، عوام ملک کو روشنیوں کی بجائے اندھیروں میں دھکیلنے والوں کا محاسبہ عوام2018ء کے انتخابات میں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اور چیئر مینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرماسٹرمشتاق احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں بہت بہتری آ ئی ہے خوشحالی آر ہی ہے ، جب بجلی آئیگی تو روزگار بھی آئیگا، انڈسٹری بھی لگے گی ، پاکستان کی معیشت کو بحال کر رہے ہیں، بجلی کا بحران ختم ہوجائیگا۔ معلوم نہیںیہ کس نے پیدا کیا، قوم کو سابق حکمرانوں سے پوچھنا چاہئے بلکہ ان کا محاسبہ کرنا چاہئے کہ انہوں نے اتنی مجرمانہ غفلت کیوں برتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)حکومت کی ہدایت کے باوجود گنے کی خریداری میں مڈل مین کا کردار مسلمہ حقیقت کے طور پر ایک بار پھر سامنے آگیا ہے جس کی وجہ سے کاشتکار رل کر رہ گئے ہیں شوگر ملز کے باہر گنا فروخت کرنیوالے کاشتکاروں کی کئی کئی مل گنے سے لوڈ ٹرالیوں کی قطاریں لگی ہیں جن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مڈل مین نے انہیں سستے داموں گنا فروخت کرنے پر مجبور کردیا ہے ایک سروے کے مطابق کئی کئی روز تک لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے بچنے کیلئے کاشتکار بھی مڈل مین کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں مختلف مقامات پر قائم شوگر ملوں کے باہر گنے سے لوڈ ٹرالیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے مسافر کئی کئی گھنٹے گاڑیوں میں بیٹھے رہتے ہیں جس سے انہیں منزل مقصود پر پہنچنے بھی میں دشواری کا سامنا ہے متعلقہ اضلاع کی پولیس شوگر ملوں کے سامنے ٹریفک کو رواں رکھنے میں بالکل ناکام نظر آتی ہے اور لوٹ مار میں مصروف دکھائی دیتی ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ ہر سال گنے کی خریداری کا عمل ہوتا ہے اس کیلئے انتظامیہ کو اقدامات کرنا چاہیئے نہ کہ عوام کیلئے عذاب پیدا کردیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے لیڈرواقلیتی رہنماء چوہدری بوٹا مسیح نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار محبت ،امن،سلامتی اور ہم آہنگی کا پیغام لاتا ہے اور ہمیں متحد ہو کر بحیثیت قوم کسی ذات پات،مذہب اور رنگ ونسل کی تفریق کے بغیر دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دے کر ملک وقوم کی سلامتی کا درس دیتا ہے۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں کامیاب پروگرام میں کامران مائیکل وفاقی وزیر اقلیتی امور پاکستان نے شرکت کرکے ہمیں نیا حوصلہ دیا ہے ، انہوں نے اپنے ڈیرہ پر کرسمس کیک کاٹا اور مسیح برادری کو کرسمس کی خوشیوں کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا،تقریب میں شرکاء کو کرسمس تحائف بھی دئیے گئے ،اقلیتی رہنماء چوہدری بوٹا مسیح نے مسیح برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی اخوت اور درگزر کے پیغام کی یاد دلاتا ہے، ہمیں مذہب اور رنگ ونسل کی قید سے آزاد ہو کر ایک دوسرے کے زخموں پر مرہم رکھنا ہو گا، قائداعظم ؒ نے 11اگست 1947ء کو یہ ارشاد فرمایا تھا کہ پاکستان میں ہر مذہب کے لوگوں کو اظہار اور عبادت سمیت تمام مساوی حقوق حاصل ہوں گے، تمام مذاہب حقوق العباد کی بجا آوری کی تعلیم دیتے ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ عدم اعتماد کی بڑھتی ہوئی فضا میں ہم رواداری ،برداشت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں۔