قصورکی خبریں 12/07/2016

DPO Ali Nasir

DPO Ali Nasir

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈکیتی و راہزنی کی 21 سنگین وارداتوں میں ملوث خطر ناک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،ایس ایچ او محمد ایو ب گجر نے روہی نالے کے قریب ناکہ لگا رکھا تھادو موٹر سائیکلوں پرسوار چار افراد کو چیکنگ کیلئے رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، اور راجباہ تھمن کی طرف فرار ہو گئے،ساتھیوں کی فائرنگ سے طیب عرف بوس شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا، تین ساتھی فرار،فرار ملزمان پولیس اہلکاروں و اپنے متعدد ساتھیوں کو بھی قتل کر چکے ہیں، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کے ہمراہ فیروز پور روڈ پرروہی نالے کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد آئے جنہیں چیکنگ کیلئے رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے راجباہ تھمن کی طرف فرار ہو گئے، پولیس نے پیچھا کیا تو ایک ڈاکو طیب عرف بوش زخمی حالت میں ملاجبکہ تین ساتھی ڈاکو فرار ہو چکے تھے، جس نے پولیس کو بتایا کہ ہم چاروں ڈکیتی کی نیت سے جارہے تھے کہ پولیس نے ہمیں رکنے کا اشارہ کیا اور ہم نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ زخمی ڈاکوکو ڈی ایچ کیو قصورہسپتال بھجوایا گیا لیکن راستہ میں ہی دم توڑگیا۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مرنے والا ڈاکواپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد گجر نے کہا کہ ہلاک ہونے والا ڈاکوطیب عر ف بوش انتہائی خطرناک اورہارڈ کریمنل تھاجوضلع قصوراورلاہور میں رابری،ڈکیتی،چوری اور اسلحہ ناجائز کی21سے زائد وارداتوں میں ملوثتھا۔ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے فرار ہونے والے3کس ڈاکوئوں عاشق میو، ناصر میوعرف ناصری اور جاوید عرف جیدی عرف گھوڑا کے خلاف ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔فرار ملزمان پولیس اہلکاروں و اپنے متعدد ساتھیوں کو بھی قتل کر چکے ہیں، ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
قصور (بیورورپورٹ) ڈی سی او قصور عمارہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو مثالی ہسپتال بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ‘ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں ڈاکٹر وں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ‘فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اچانک دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور عمارہ خان نے ہسپتال میں آئوٹ ڈور ‘بچہ وارڈ ‘میڈیکل وارڈ ‘سرجیکل وارڈ ‘گائنی وارڈ ‘ایمرجنسی وارڈ ‘اپریشن تھیٹر ‘بلڈ بینک اور دیگر وارڈوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر دی جانیوالی تمام طبی سہولیات کا تفصیلاً جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے خاص طور پر تمام وارڈ وں کے ایئر کنڈیشنز کو چیک کیا اور ایم ایس کو حکم دیا کہ جن وارڈوں کے ایئر کنڈیشز خراب ہیں وہاں فوری طور پر نئے ایئر کنڈیشنز لگائے جائیں اور اس میں کسی قسم کی سستی ناقابل برداشت ہو گی ۔ انہوں نے اس موقع پر تمام وارڈوں کے ٹائٹلٹس میں ناقص صفائی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے ٹی بی وارڈ کی پرانی بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس بلڈنگ کو جلد از جلد فنکشنل کیا جائے تا کہ ہسپتال میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کسی دوسرے شعبے کو اس بلڈنگ میں شفٹ کیا جا سکے ۔ ڈی سی او نے اس موقع پر ٹی ایم او اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال لان میں بارش کے کھڑے ہونیوالے پانی کا فوری طور پر نکاس کیا جائے تا کہ ہسپتال احاطہ میں صفائی کے ساتھ ساتھ کسی قسم کے مچھرکی افزائش ممکن نہ ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) ڈی سی او قصور عمارہ خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر محمد افضل پرویز کی قیادت میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس سے کچہری چوک تک ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر IIرشید انصاری ‘ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر IIIظفر اقبال بھٹی ‘اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسرز محمد نعیم فیروز ،ندیم بٹ’ڈپٹی اکائونٹس آفیسرز عبدالغفور دانش ، عبدالحنان ‘سینئر ایڈیٹرز محمد سلیم فیروز ، محمد شکیل اختر ، اورنگزیب ،محمد تنویر جٹ ، استاد محمد ندیم ، محمد مصطفی ،عبدالغفار ڈوگر ، اسحاق نوری اور ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے دیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔بعدازاں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میں ڈینگی کی آگاہی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آکائونٹس آفیسر محمد افضل پرویز نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کے تدارک کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے اور ڈینگی کیخلاف جنگ ایک مسلسل عمل ہے ۔ ڈینگی وائر س سے بچنے کیلئے معاشرے کے ہر ایک فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور عوام کو اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی تلقین کرنا ہوگی تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور ڈینگی بخار سمیت دیگر متعدد ی بیماریوں سے بچا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) صوبائی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب ڈاکٹر عصمت طاہرہ کی ہدایت پر ضلع قصور میں عالمی یوم آبادی بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ اس سلسلے میں بیٹیوں کی صحت اور تعلیم و تربیت میں آج کی سرمایہ کار ی کل کی خوشحالی اور فلاحی معاشرے کی ضمانت ہے کے عنوان پر ٹی ایم اے ہال قصور میں ایک سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں محمد امجد فاروق، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مسز سمیرا دلاور ، ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر نوید شوکت ، سوشل آرگنائزر جبینہ کوثر سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کی اہمیت اور کم عمری کی شادی کی روک تھام کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ بعدازاں ٹی ایم اے ہال سے ای ڈی او ہیلتھ آفس تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) چھ منشیات فروش گرفتار،5کلو50گرام چرس بر آمد، الگ الگ مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر منشیات فروشی میں ملوث شاہ نواز سے 1525گرام چرس،آصف میوسے1065گرام،صابرسے1025گرام ،وارث علی سے400گرام ،علی اکبر525سے گرام اورپرویزسے510گرام چرس بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) شہر کے چوکوں میں رکشہ مافیا کا راج ،سٹرکوں کے بیچ میں رکشے کھڑے ہونے سے ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ، شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا، چوک کوٹ حلیم خاں، نیشنل بنک چوک ،چاندنی چوک ، للیانی اڈہ، چوک کوٹ شفیع ولا، چوک خان محل سینما ،اسٹیل باغ چوک اور چوک کوٹ پیراں ودیگر علاقوں میں رکشہ سے بھتہ وصول کرنے والا مافیاں نے، ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر پورے شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سیشہر کی سٹروں اور چوکوں میں رکشہ مافیا کا راج سر عام نظر آ رہا ہے۔ سٹرکوں اور چوکوں کے درمیان میں رکشے کھڑے کر نے اڈے بنانا ایک تو غیر قانونی عمل ہے تو دوسری طرف اس عمل سے شہریوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ، رش کے اوقات میں تو ان چوکوں میں زیادہ تر ٹریفک جام ہی رہتی ہے جس سے ایمرجنسی میں ہونے والے مریضوں اور دیگر شہریوں کا آنے جانے شدید گرمہ اور حبس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ شہر کی مختلف تاجر برادری اور شہری تنظیموں نے ڈیسی او اور ڈی پی او قصور کو اپیل کی ہے کہ شہر میںغیر قانونی بھتہ لیکر رکشہ کے اڈے کھولنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاون کر کے شہریوں کو اس بھتہ مافیاں سے نجات دلائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) پتوکی کے علاقہ ڈھولن کی قر یبی نہر سے بیالیس سالہ نا معلوم عوت کی گلی سڑی کی نعش برآمد۔پولیس تھانہ پتوکی صدر کو اطلاع ملی کہ ڈھولن کی نہر کے ہیڈ کے ساتھ ایک خاتون کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس موقع پر گئی اور نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا ہے ، ملنے والی نعشکی شناخت تا حال نہیں ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) صدر قصور پولیس نے کم عمر موٹرسائیکل چور کر پکڑ لیا۔ صدر پولیس نے موٹرسائیکل سوارڈھینگ شاہ کے رہائشی 12سالہ فریادکو روک کر اسے سے پوچھ گچھ کی تو پتاچلا کہ وہ موٹرسائیکل چور ہے اور زیر استعمال موٹرسائیکل بھی اس نے لاہور سے چوری کی ۔ پولیس نے بارہ سالہ فریاد کے خلاف مقدمہ دج کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق فریاد پلاس سے موٹرسائیکل کے اگنیشن کی تاریں کاٹ کر موٹرسائیکل چوری کرتا ہے۔ مذید موٹرسائیکلیں برآمد ہونے کا امکان۔

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News