قصور پولیس کا آتش بازی بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون

Aatish Baazi

Aatish Baazi

قصور (محمد عمران سلفی سے) قصور پولیس نے شب برات کے سلسلہ میں ڈی پی اوسید علی ناصر کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں آتش بازی بیچنے اور بنانے والوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون کیا ،کریک ڈائون کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی آتش بازی اور سامان برآمد کر کے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 7ملزمان عامر ،علی ،افضل ،جاوید ،اشتیاق ،شوکت اور عبدالقیوم کو گرفتار کر کے 15کاٹن آتش بازی ،آتش گیر مواد اورآتش بازی بنانے والے آلات برآمد کرلیے اسی طرح تھانہ اے ڈویژن نے 4ملزمان احمد ،عاشق،شہروز ، فاروق اور شفیق ، اسی طرح تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے 4ملزمان ندیم ،اشرف ،ارشد ،عثمان ،تھانہ صدر پتوکی پولیس نے 3ملزمان شہباز شریف ،پرویز مسیح ،ندیم ،تھانہ الٰہ آباد پولیس نے 3ملزمان ارشد،رشید، اختر ،تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ایک ملزم احمد کوگرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی آتش بازی، آتش بازی بنانے والا مواد اور آلات برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے اس حوالہ سے بتایا کہ گرفتار شدہ ملزمان میں سے جن کے خلاف پہلے ہی آتش بازی بنانے کے مقدمات درج تھے ان کے ڈیٹنشن آرڈر جا ری کروائے جا رہے ہیں ۔ڈی پی او قصورنے مزید بتلایا کہ آتش بازی سے نہ صرف ملکی سرمایہ کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ یہ معصوم بچوںاور شہریوں کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے اس لیے جو کوئی شخص آتش بازی یا ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پایا گیا اس کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے ایک پیغام میں شہریوں سے اپیل کی کہ آپ اپنے اردگرد آتش بازی یا ہوائی فائرنگ کے متعلق اطلاع فوری طورپر 15یا متعلقہ تھانہ کو دیں۔ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ شب برات کے موقع پرضلع بھرمیں مساجدکی سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس سلسلہ میں1500سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں آئوٹ رہیں گے تاکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313