قصور کی خبریں 08/02/2016

DCO Kasur Salman Ghani

DCO Kasur Salman Ghani

قصور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف سیاستدان، وسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ آف پاکستان ملک محمد علی آف کھائی ہٹھار انتقال کرگئے، آبائی قبرستان میں سپرد خاک ، شہریوں سیاستدانوں ، صحافیوں کی کثیرتعداد میں شرکت،وزیراعظم آف پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر کا انتقال پر اظہار افسوس ، تفصیلات کیمطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ملک محمداحمدخان کے والد ، ایم این اے مسلم لیگ ن ملک رشیداحمدخان کے بہنوئی ضلع قصور کے معروف بزرگ سیاستدان اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ آف پاکستان ملک محمدعلی آف کھائی ہٹھارطویل علالت کے باعث لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے انکی نماز جنازہ گزشتہ دوپہر کھائی ہٹھار کے مقامی قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاستدانوں ، بیوروکریٹس، وکلاء صحافیوں ،اور ہزاروں شہریوں نے بھرپور شرکت کی ، مرحوم نے تمام زندگی لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے وقف کررکھی تھی وہ انتہائی ملنسار اور سیاست میں بلند مقام رکھتے تھے ، ملک محمدعلی آف کھائی ہٹھارمتعدد بار رکن اسمبلی اور ایک مرتبہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ آف پاکستان رہے انہوں نے پسماندگان میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخاںاورایک بیٹی کو چھوڑا ہے دوسری جانب وزیراعظم آف پاکستان میاں محمدنواز شریف، وزیراعلی پنجاب میاں محمدشہباز شریف، چیئرمین سینٹ میاں رضاء ربانی ، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمداقبال خان نے رکن پنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخاںکے والد سے انکے والد سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ آف پاکستان ملک محمدعلی کھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ مرحوم کے رسم ِ قل آج ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے وضع کردہ پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میںوضع کردہ سکیورٹی انتظامات کی موثر مانیٹرنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔متعلقہ حکام وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا باقاعدگی سے خود جائزہ لیں۔نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر عمل دارامد نہ کرنیوالے افسران گھروں کو نہیں جیل جائیں گے ان خیالات کااظہار ڈی سی او قصور سلمان غنی نے سکولوں و کالجز کی سیکیورٹی کے سلسلہ میں منعقد ہ اجلاس میں کیا اس موقع پرضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی او قصور سلمان غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو محفوظ ماحول میں زیور علم سے آراستہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جسے ہر صورت نبھانا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو پرسکون ماحول فراہم کیا جائیگا تمام تحصیلوں اور ضلعی ہیڈ کوارٹر میں موجود تعلیمی اداروں میں وضع کردہ سکیورٹی پلان کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ان کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی پلان کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس کے دوران اے اور اے پلس کیٹیگری کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ای ڈی او ہیلتھ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پی آئی اے کے ملازمین نے قومی ادارے کا ستیاناس کردیا ، ہڑتال بلا جواز اور ملازمین کی غنڈہ گردی ہے حکومت بھی اس ادارے کو فعال کرنے اور ان ملازمین کی جگہ نئے لوگوں کو تعینات کرکے پاکستان کے حال پر رحم کرے ، اب حکومت اور پی آئی اے ملازمین کی ملک دشمن سرگرمیوں کا خاتمہ ہوجانا چاہئے عوام اور وکلاء برادری سمیت ہر زی شعور اس صورتحال میں ہرکام کو افواج پاکستان سے ٹھیک نہیں کروانا چاہتا تنخواہ لینے والے اپنے گھر کے بڑوں کیخلاف محاز بنانا اور حکومت میں عوام کی طاقت اور ووٹ سے آنیوالے سیاستدان عیاشیاں ختم کرکے قائد کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ، فلاحی اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے کردار ادا کریں ، ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ممبر ایگز یگٹو کمیٹی ایم یسین فرخ کمبوہ ایڈووکیٹ نے شہریوں اور وکلاء کے مختلف وفود سے ملاقات میں کیا اس موقع پر شافیہ اجمل ایڈووکیٹ، سلیم فرخ ایڈووکیٹ، خیرالنساء ایڈوکیٹ ودیگر بھی موجو تھے ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین نے تنخواہوں و مراعات کے نام پر ادارے کا جو حال کیا ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہے اداروں میں بے جاء سیاسی مداخلت اور من پسند کاموں کی وجہ سے آج پوری قوم سخت کرب میں مبتلاء ہے اب پاکستان کو لوٹنے اور کھانے کا سلسلہ بند ہوجانا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پریس کلب کا اجلاس، ملک محمدعلی کھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت، تفصیلات کیمطابق پریس کلب ، یونین آف جرنلسٹس ، الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) کا تعزیتی اجلاس زیرصدرات صدور ڈاکٹر سلیم الرحمن ، عطاء محمدقصوری، محمداجمل شاد منعقد ہوا ، جس میں محمداشرف واہلہ، محمداسلم خان مئیو، محمدافضل انصاری، گروپ لیڈران مہر محمدجاوید ، حاجی محمدشریف ،ڈاکٹر تکریم علی، محمداحمدچوہدری، طارق محمودجٹ، محمدندیم مصطفائی ،محمدشفیق سیہجریا، عمران زیب کمبوہ ، سلیم انجم، مہرشان الہی، زاکرحسین خان، افتخار ملک، نور احمدخان، وسیم اکرم زکی، نصیراحمد، عمران فیضی، عارف علی ملک، چوہدری آصف،خالدنواز خان، فاروق مئیو، شفیق سالک، عبدالغفار، سعید احمد، ندیم اختر، زیشان اشرف چوہدری، سعید احمدبھٹی،محمد عمران سلفی، سعید احمد بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخاںکے والدمعروف سیاستدان سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ آف پاکستان ملک محمدعلی آف کھائی ہٹھار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔مقررین نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

Yaseen Farukh

Yaseen Farukh

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126