قصور کی خبریں 4/1/2017

Kasur Press Club

Kasur Press Club

قصور (محمد عمران سلفی سے) پریس کلب الیکشن، شاندار کامیابی پر نومنتخب اراکین کی دربار حضرت بابا بلھے شاہ پر حاضری، قلم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دینگے، علاقائی مسائل کی نشاندہی اور صحافی برادری کے حقوق کیلئے دن رات کام کیا جائیگا، نومنتخب صدر پریس کلب حاجی محمدشریف مہر،نومنتخب صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری ،نومنتخب صدر( ایمرا)محمداسلم خاںمیئو کاخطاب ،تفصیلات کے مطابق گروپ لیڈر پریس کلب مہرمحمدجاوید ،ڈاکٹرتکریم علی ،چیئرمین محمداجمل شاد، بابا عبدالرحمن کی قیادت میں نومنتخب عہدیداران پریس کلب ،یونین آف جرنلسٹ، الیکٹرونک میڈیا کے اراکین نے ڈھول کی تھاپ پر جلوس نکالا جو بلدیہ چوک سے شروع ہوکردربار حضرت بابا بلھے شاہ پراحتتام پذیرہوا ،حاجی محمد شریف مہر صدر پریس کلب، طارق محمود جٹ، سنیئر نائب صدرمحمد سلیم انجم بلوچ ،نائب صدر توصف شاد ،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد احمد ،فنانس سیکرٹری مہر محمد عاشق ،سیکرٹری نشروشاعت عمران شہزاد انصاری ،آفس سیکرٹری غلام مصطفی مغل یونین آف جرنلسٹ کے صدر عطا محمد قصوری جنرل سیکرٹری چوہدری عمران زیب سنیئر نائب صدر خالد نواز خاں ،نائب صدر مہر محمد اشفاق ،جوائنٹ سیکرٹری محمد شفیق سالک،فنانس سیکرٹری مہر محمد اشرف ،سیکرٹری اطلاعات بلال الحسن ،آفس سیکرٹری نور احمد خاں، الیکٹرونک میڈیا کے صدر محمد اسلم خاں میئو ،جنرل سیکرٹری ملک ابو بکر نعیم سنیئر نائب صدر عمران فیضی ،نائب صدر نواز کریمی ،جوائنٹ سیکرٹری ذاکر حسین خان ،سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالوارث،سیکرٹری فنانس تنویر شاہد ،آفس سیکرٹری ملک محمد افتخار،وسیم اکرم بھٹی ودیگر نے بھرپورشرکت کی ،نومنتخب صدر پریس کلب حاجی محمدشریف مہر،نومنتخب صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری ،نومنتخب صدر( ایمرا)محمداسلم خاںمیئونے کہا کہ علاقائی مسائل کی نشاندہی اور صحافی برادری کے حقوق کیلئے دن رات کام کیا جائیگا،قصور پریس کلب کو پنجاب کا بہترین کلب بنانے اور صحافیوں کے حقوق کیلئے مثبت انداز میں کام کیا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے)دو روز قبل جناح ہسپتال لاہور میں ڈاکٹروں کے بے حسی قصور کی رہائشی 60سالہ خاتون کی ہلاکت کو دو دن گزر گئے مگر حکومت کے کسی نمائندہ یا ضلعی افسر نے متاثرہ خاندان سے رابطہ نہ کیا۔ چار روز قبل ٹبی کمبوہ قصور کی رہائشی ساٹھ سالہ زہرہ بی بی جسکا خاوند انور بیناری کیوجہ سے وفاقت پا چکا تھا بیمار ہوئی تو اسکیاسے قصور ڈسٹر کٹ ہسپتال لے گئے یہاں پر ڈاکڑوں نے مریضہ کو لاہور لے جانے کامشورہ دیا ، جسپر اسے لاہور جنرل ہسپتال میں لے جایا گیا مگر اسے دل کا عارضہ بتا کر لاہور پنجاب کارڈیالوجی میں ریفر کردیا گیا تاہم کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے زہرہ بی بی کی بیماری کو گردوں کی بیماری بتا کر اسے لاہور جناح ریفر کردیا گیا مگر وہاں پر ڈاکتر موجود نہ ہونے اور ہستال میں بیڈ نہ ملنے کی وجہ سے اسے ٹھنڈے فرش پر لیٹا دیا گیا ، بلا آخر زہرہ بی بی جو علاج کے لئے ماری ماری مختلف ہسپتالوں کے دھکے کھاتی رہی ڈاکٹروں نے اسکا علاج تو نہ کیا مگر ان کی بے حسی کی وجہ سے اسے موت ضرور دیدی ۔ اہل خانہ غم سے نڈھا حکومت پنجاب کی کارکردگی کا ماتم کرتے دکھائی دیئے ۔دو دن گزرنے کے باوجود حکومت کا کوئی وزیر ،مشیر یا ضلعی انتظامیہ کا کوئی آفیسر اس غریب اور دکھی گھر انہیں دلاسہ دینے نہ پہنچا۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خاں سے انکا موقف الینے کے لئے انکے آفس کے نمبر0499250143,گھر کے نمبر0499250140اور سرکاری موبائل نمبر03040920062پر بھی کوشش کی مگر موصوفہ نے دو دن تک کسی کال یا پیغام کا ضواب نہیں دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے صدراور ماہر قانون ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر پی سی ہوٹل لاہور میں 27 تا 29 جنوری 2017 منعقد ہونے والی 27 ویں سالانہ بین الاقوامی میڈیکل کانفرنس (Familycon) کی کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے مسلسل تیسری بار چئیرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ اس کامیابی پر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر طارق محمود میاں ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سعید احمد ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد طاہر چوہدری، کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر ادریس احمد بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر اختر ، سائنٹیفک پروگرامز کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر محمد یعقوب چوہدری، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی ، پی ایم اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر اظہار چوہدری، پی ایم اے پنجاب کے پریزیڈینٹ الیکٹ ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعود السید ، پی ایم اے قصور کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر فیاض احمد شیخ اور دیگر عہدے داران، ایم یٰسین فرخ کمبوہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، علمی، ادبی اور سیاسی حلقوں کی نمائندہ شخصیات نے دلی مبارکباد دی ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر سیاسیات اور تاریخ مغرب اور بین الاقوامی امور میں ایم اے کی ڈگریاں رکھتے ہیں ۔وہ ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کے کئی کورسز میں پہلی پوزیشن کے حامل ہیں۔ مزید براں وہ یونانی، لاطینی، اطالوی، فرانسیسی، جرمن ، عربی ، عبرانی، فارسی و دیگر زبانوں میں قومی ، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کوالیفیکیشنز رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے)ضلع بھر میں عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کسی قسم کی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی ‘تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب نے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں ‘جلد ترکی حکومت کے تعاون سے ضلع کے تمام بنیادی مراکز صحت ‘رورل ہیلتھ سنٹر ز’ٹی ایچ کیو ہسپتالوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا عمل مکمل کیا جائیگا جس سے شہریوں کو اعلیٰ سہولیات میسر آئینگی ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز مختلف بنیادی مراکز صحت اورآر ایچ سی ہسپتالوںکے اچانک دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے گنڈا سنگھ ‘راجہ جنگ ‘رائو خانوالا کے رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کا دورہ کیا اور وہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی اور عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا تفصیلا ًجائزہ لیا ۔ انہوں نے میڈیسن سٹورز میں موجود ادویات کے سٹاک کو بھی چیک کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمارہ خان نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ترکی حکومت کے تعاون سے ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے عمل کا آغاز کر دیا اور اس حوالے سے تمام ہسپتالوں کی موجودہ حالت کے حوالے سے سروے مکمل ہو چکا ہے اور بہت جلد ان ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع ہو جائیگا۔ جس سے ضلع قصور کے عوام کواپنی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات میسر آئینگی ۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتالوں کے ملازمین کو ہدایت کی کہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اس لئے اپنے کام کو نیک نیتی کیساتھ سرانجام دیں اور کوشش کریں کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع قصور میں لوکل گورنمنٹ الیکشن 2016ء کے سلسلہ میں خالی ہونیوالی ایک سیٹ پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور محمد خالد رشید کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لوکل گورنمنٹ الیکشن 2016ء کی خالی ڈائریکٹ سیٹوں پر ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق تحصیل قصور میں یونین کونسل نمبر 10چیڑیوان وارڈ نمبر 6سے جنرل کونسلر کی خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی الیکشن 24جنوری 2017ء کو منعقد ہوگا۔ اس الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی 6اور 7جنوری کو وصول کئے جائینگے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس سیٹ کے ضمنی الیکشن کیلئے چوہدری عبدالواحد ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کو ریٹرننگ آفیسر تعینات کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ یونین کونسل نمبر 10چیڑیوان وارڈ نمبر 6کے جنرل کونسلر کی نشست بابو اصغر ڈوگر کے ممبر ضلع کونسل ٹیکنو کریٹ سیٹ منتخب ہونے سے خالی ہوئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) ایل پی گی سلنڈرز مالکان کا ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا، پولیس اور سول ڈیفینس دوکانداروں کو ناجائزتنگ کر کے رشوت مانگتی ہے کا الزام۔گزشتہ روز آل پاکستان ایل پی جی کے چیر مین عرفان کھوکھر نے ڈپٹی کمشنر قصورعمارہ خاں سے ہمراہ مقامی عہیداران میاں عبدلارزاق ملاقات کی اور ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا کہ ہمارے دوکاندار اپنی دوکانوں کو نہ صرف شہر سے باہر منتقل کر رہے ہیں بلکہ تمام حفاظتی انتظامات بھی کر رہے ہیں ۔ تاہم مقامی پولیس اور سول ڈیفنس سمیت دیگر ادارے انہیں حراساں اور ناجایز تنگ کر کے ماہانہ رسوت وصول کر رہے ہیں جس سے لع کے تمام ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز تنگ ہیں ۔ ملاقات سے قبل ضلع قصور کے درجنوں دوکانداروں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احجاجی م،ظاہرہ کیا اور دھرنا دیکر بیٹھے رہے ۔ڈپٹی کمشنر نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ اس معاملہ کو دیکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) فرنٹ ڈیسک وقت کی اہم ضرورت ہے اور روائتی تھانہ کلچر کی تبدیلی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈی پی او قصور نے پولیس لائن میں ہونے والی تقریب میں کیا جس میں ضلع قصور کے تمام ایس ایچ اوز ، محرران ، کمپیوٹر آپریٹر ز تمام انچارج برانچزاور فرنٹ ڈیسک کے عملہ نے شرکت کی ۔ ضلع قصور کے تمام تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک کے قیام پرڈی پی او قصور نے حاضرین کومبارکباد پیش کی اور آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ کا شکریہ ادا بھی کیا کہ جنہوں نے فرنٹ ڈیسک کے قیام کے لیے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً ڈیڑھ سو سال کے بعدایف آئی آراور روزنامچہ رجسٹر کمپیوٹر ائزڈہور ہے ہیںاس کے علاوہ تھانہ کے اہم 11رجسٹر تما م ریکارڈ اور انتظام بھی فرنٹ ڈیسک کے ذریعے کمپیوٹر ائزڈ ہو رہا ہے جو کہ عصر جدید کا تقاضابھی ہے ۔ تھانہ میں آنے والے سائل کو فرنٹ ڈیسک پر موجود افسران ڈیل کر رہے ہیں جو کہ ایک جدید اور انقلابی قدم ہے۔ فرنٹ ڈیسک کا بنیادی مقصد جہاںفوری انصاف فراہم کرنا ہے وہاں شہریوں کی تھانہ کے متعلق آراء کو بھی تبدیل کر ے گا ۔ڈی پی او قصور نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے اپنی درخواست فرنٹ ڈیسک میں تعینات افسران کو پیش کریں تاکہ ان کے مسائل کا فوری طور پر ازالہ کیا جا سکے کیونکہ ہمارا مشن ہے ” Live to serve ”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) پتوکی سٹی پولیس نے دو روز قبل خیبر ٹرین کی زد میں آکر چھبیس سالہ نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ کی با ضابطہ کاروائی مکمل کر لی ۔ٹو ل پلازہ پتوکی کے قریب جاوید نگر کا چھبیس سالہ طاہر نامی نوجوان جو کہ ریلوے لائن کراس کر ہا تھا کہ کہ اچانک کراچی سے لاہور آتی ہوئی خیبر میل کی زدمیں آکر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر ضابطہ کی کاروائی مکمل کر لی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ)ٹریٹمنٹ پلانٹ قصور کے قریب دو نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے راہگیر کو زخمی کر دیا ۔ نواحی گاوں ٹولووالہ کا رہائشی محمد خالد قصور سیاپنے گاوں جارہا تھا کہ اچانک اسے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب د و نا معلوم ملزمان نے اسے رکا اور فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ۔ زخمی کو علاج کے لئے ہسپتال لے جایا گیا یہاں پر ڈاکٹر محمد خالد کی حالت کو خطرہ سے باہر قرار دیا ہے ۔ پولیس تھانہ صدر قصور تفتیش کر رعہی ہے کہ آیا یہ دشمنی کا وقوعہ ہے یا ڈکیتی کا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) کھڈیاں خاص میں چوری کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ بڑھ گیا، گزشتہ رات چور ایک اور دوکان کا صفایا کر گئے۔لاری اڈہ کھڈیاں خاص میں گزشتہ رات نا معلوم چور آئے اور محمد اسلم کی سیمنٹ کی دوکان کے تالے توڑ کر سولہ ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لے گئے ۔ یاد رہے کہ کھڈیاں خاص پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے اہل علاقہ انتہائی پریشان ہیں جبکہ مقامی پولیس چوروں کا پکڑنے کی بجائے چپ سادھے بیٹھی ہے۔