قصور کی خبریں 12/11/2016

Candidate Meeting

Candidate Meeting

قصور (بیورورپورٹ) حالیہ مخصوص نشستوں پر ہونے والے ڈسٹرکٹ کونسل قصور کے الیکشن کے موقع پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور لاؤڈسپیکر پر ضلع بھر میں مکمل پابندی ہو گی خلاف ورزی کی صورت میں قانون بلا تفریق حرکت میں آئے گا اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے گزشتہ روز ٹی ایم اے حال قصور میں مخصوص نشست ہائے ڈسٹرکٹ کونسل قصور الیکشن 2016کے امیدواران کے ساتھ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی او عمارہ خاں ، ڈی او سی عبدالسلام عارف، الیکشن کمشنر قصور محمد خالد، انچارج سکیورٹی و دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی پی او قصور نے مزید کہا کہ حالیہ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواران الیکشن کمیشن کی طرف سے جا ری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں گے جو امیدوار خواہ وہ کسی بھی پارٹی کا ہوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گا پولیس اُسکے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور لاؤڈ سیپکر کے استعمال مکمل پابندی ہوگی۔ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور کسی شخص کو قانون شکنی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورو رپورٹ) قصور کے نواحی گاؤ ں تلونڈی کے رہائشی محمد صدیق نے دوسری شادی شبنم نامی خا تون سے کر رکھی تھی نکاح بھی گاؤں والوں سے چھپ کے کیا جبکہ محمد صدیق پہلے بھی ایسی شا دیا ں کر چکا ہے شبنم بی بی کا کہنا تھا مجھے بھی ورغلاء کر نکاح کر کے اپنی نو کرانی بنا کر گھر رکھا ہوا تھا گذشتہ روز محمد صدیق نے اپنی بیوی کو دو بچیوں کی پیدائش کے بعد تیسری بچی کو جنم دینے پر تشدد کر کے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ بچی میری نہیں شبنم بی بی نے صحا فیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ں کہ میرے ساتھ میرا خا وند ذیادتی کر رہا ہے میری ایک بیٹی کو زہر دے کر مارا اور ایک کو فروخت کردیا مجھے صرف استعمال کرنے کے لئے مجھ سے شادی کی دوسری طرف خا وند محمد صدیق کا مو قف لیا گیا تو اُس نے بتایا کہ میں نے کچھ عرصہ پہلے شبنم سے شادی کی میری دو بچیاں تھی ایک قدرتی طور پر فصل مکئی کو ڈالنے والی زہر کھا کر فوت ہوگئی اور دوسری میری بچی میر ی بیوی کے پاس ہی ہے میں نے اپنی بیوی کو بد چلنی اور بد اخلاقی کی بناء پر بُرا بھلا کہا تو یہ اپنی مرضی پر ہی گھر سے فرار ہو گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

JAMIL KHAN

JAMIL KHAN

قصور(بیورورپورٹ)ہیڈماسٹروں کے تبادلے ،حافظ عبدالمجید سے مصطفی آباد جبکہ طاہر ادریس سے اٹھیل پور میں چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2مصطفی آباد کے ہیڈ ماسٹر طاہر ادریس کو تبدیل کرکے کوٹ نواب قصوراٹھیل پورکر دیا گیا جبکہ اٹھیل پور کے ہیڈ ماسٹر حافظ عبدالمجید کو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2مصطفی آبادمیں تعینات کر دیا گیا، دونوں ہیڈ ماسٹر صاحبان نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ تحفظ ناموس رسالتﷺ کمیٹی کا چےئرمین منتخب، شہریوں کی مبارک باد،تفصیلات کے مطابق پاکستان فلاح پارٹی کے صدر مفتی فیاض احمدانصاری، جنرل سیکرٹری محمدسعیدقادری، تحصیل صدر مظفروارثی کونسلر،جنرل سیکرٹری ٹریڈونگ پنجاب چوہدری محمودالہی چشتی نے انسانی حقوق کے علمبردار پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کو لاہور بار ایسوسی ایشن کی تحفظ ناموس رسالتﷺ کمیٹی کا چےئرمین نامزد کرنے پرلاہور ہائی کورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدلارحمن ،سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ انس غازی کاشکریہ ادا کیا ہے اورامیدظاہرکی ہے کہ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے اپنابھرپور کردار اداکریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) سابق نائب ضلع ناظم حاجی مقصود صابرانصاری نے کہاہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل گیاہے اور ہماری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ ملک کے 95 فیصد عوام قرآن و سنت کا نظام چاہتے ہیں صرف مخصوص طبقے نے ان کے حقوق غصب کر رکھے ہیں عالمی استعمار اسلامی دنیا کی معدنیات اور وسائل کو لوٹناچاہتاہے اور مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر حکومت کرنا ان کا پرانا ایجنڈا ہے ۔ ایک سازش کے تحت دینی مدارس اور علمائے کرام کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑ کر بدنام کیا جارہاہے ، حالانکہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے ۔قصور میں نماز جمعہ کے بعدصحافیوں اور علماء اکرام اور مدارس کے طلبہ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہودیوں کی اسرائیل میں اور ہندوؤں کی بھارت اور کشمیر میں ریاستی دہشتگردی مغربی قوتوں کو نظر نہیں آتی ، صرف مسلمان ہی انہیں دہشتگرد نظرآتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اس قوم کو غربت و افلاس میں مبتلا کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ دینی مدارس و مساجد کی وجہ سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے ہیں، دینی مدارس کے طلبہ دینی تعلیم کے ساتھ معاصر علوم میں بھی مہارت حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Nasir Khan

Nasir Khan

قصور(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے ایم این اے قصور میاں فاروق احمدانصاری نے کہا ہے کہ قصورڈسٹرکٹ ہسپتال کی طرح ڈاکٹر وں کی معطلیوں اور مقدمات سے انہیں ہراساں نہ کیا جائے حکومتی نااہلی کے باعث مسیحا سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اور عوام ہسپتالوں میں بروقت علاج نہ ہونے سے موت کے منہ میں جارہے ہیں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریض ہسپتالوں میں اور عوام سڑکوں پر خوار ہورہے موجودہ حکومت کی نااہلی کے باعث ہر طبقہ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے اور مال روڈ ہڑتال روڈ بن کر رہ گئی ہے، جب تک عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر نہ آئیں حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی یہی وجہ ہے عوام اپنے مطالبات کے حل کے لے سڑکوں پر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں فاروق احمدانصاری نے کہا کہ حکومت ینگ ڈاکٹروں کے جائز مطالبا ت کو تسلیم کرے اور تمام معاملات مذاکرات کی میز پر طے کیے جائیں، انہوں نے قصور ہسپتال میں بروقت علاج نہ ہونے پر اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہسپتالوں کے ایمرجنسی کو فعال رکھے تاکہ ایسا افسوسناک واقعہ دوبارہ رونما نہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) سرکاری افسران قصور اور قصور کے عوام کی خدمت کے لئے آتے ہیں انکے ساتھ رتعاون کر کے ہم قصور شہر کی حالت زار کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر قصور آمنہ رفیق ایک محنتی اور دیانت دار آ فیسر ہیں اس نے اپنی تعیناتی کے دوران شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف ایک موثر مہم چلانے کے لئے ملاوٹ شدہ دودھ،اور غیر معیاری کھانے بنانے والے ہوٹلوں کے خلاف کی گئی کاروائی سے ایک مخصوص ٹولہ انکے خلاف نظر آ رہا ہے ، وکلاء کے ایک مخصو ص گروپ نے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف بے جا محاذ قائم کر کے انہیں حراساں کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما و چیر مین مارکیٹ کمیٹی ناصر محمود خاں اور وائس چیرمین مارکیٹ کمیٹی قصورجمیل احمد خاں نے ڈی سی او آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بعض وکلاء کی جانب سے اے سی قصور کے آفس میں داخل ہو کر انکے ساتھ نا زیبا الفاظ کا استعمال اور اس کے خلاف کورٹ میں دائر کی گئی رٹ انتہائی نامناسب اقدام ہے اور رٹ میں لگائے جانے والے الزامات کسی لحاظ سے ایک مہذب اور پڑھے لکھے معاشرہ کی عکاسی نہیں کرتے۔ناصر محمود خاں اور جمیل احمد خاں نے کہا ہے کہ دوسرے شہروں سے آنے والے افسران ہمارے مہمان ہیں جن کے ساتھ ملکر ہمیں معاشرہ کی تعمیر وترقی کرنی چاہئے نہ کہ انہیں ڈرا دھمکا کر انہیں انکے فرائض منصبی کی ادائیگی سے روکنا یا انکی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ ہم معزین شہر کے ملکر اے سی اور وکلاء کے مابین صلح کروانے میں اپنا کردارادا کریگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Farooq Ahmed

Farooq Ahmed

قصور (بیورورپورٹ) کمال چشتی چارہ منڈی میں ایک محنت کش چارے والی مشین کی زد میں اکر جاں بحق ہو گیا ۔بھسرپورہ قصور کا رہائشی اعجاز احمد چارہ منڈی میں ایک ٹوکے پر کام کرتا تھا کہ گزشتہ روز وہ حسب معمول چارہ کاٹ رہا تھا کہ اچانک اسکا قمیض چارے والی مشین میں آگئی جس سے وہ مشین کی زد میں آکر کچل کر شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال پہنچ کر دم تور گیا۔پولیس تھانہ صدر قصور نے ضابطہ کی کاروائی مکمل کر لی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)ساندھا پھاٹک کے قریب ڈاکووں نے راہگیر سے کار چھین لی۔نواحی گاوں دولے والا کے رہائشی جاوید شوکت بھٹی نے مقدمہ درج کروایا کہ سائل بسواری کار نمبریLHR/280 برجکلاں سے واپس گھر آرہا تھا کہ ساندہ پھاٹک کے قریب 4کس نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روک کر سائل سے کارچھین کر فرار ہو گئے تھانہ گنڈاسنگھ والا نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ) صدر دیوان کے قریب ٹریکٹر ٹرالہ میں آگ بھڑک اٹھی ، جس سے ٹریکٹر ٹرالہ جل گیا۔صدر دیوان کے قریب ٹریکٹر ٹرالہ ڈرائیور محمد اسلم ٹرالہ پرر پرالی لوڈ کر کے لیجا رہا تھا کہ پرالی کی ہائٹ اونچی ہونے سے پرالی 11کے وی کی توروں سے چھو گئی جس سے پرالی میں آگ بھڑ ک اٹھی جس سے ٹریکٹر ٹرالہ جل گیا، واقعہ کی اطلا ع پاکر ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ)جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،محمد عمران کے قبضہ سے ایک کلو دس گرام چرس، سلمان کے قبضہ سے ناجائز پسٹل بر آمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات میں چلائی جانے والے مہم کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر منشیات فروش محمد عمران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو دس گرام چرس جبکہ محمد سلمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ناجائز پسٹل بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے سٹی چونیاں پولیس نے بائی پاس سے 120لیٹر شراب برآمد کر لی ۔پولیس کو اطلاع ملی کہ مزلم جاوید اقبال شراب فوشی کا دھندہ کرتا ہے اور فروخت کے لئے شراب لا رہا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا ہے۔