قصور کی خبریں 3/1/2017

M Imran Salfi

M Imran Salfi

قصور (بیورو رپورٹ) محمد عمران سلفی مسلسل ساتویں بار پریس کلب مصطفی آباد کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیداران پریس کلب کی بہترین اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں گے، عطاء محمد قصور صدر یونین آف جرنلسٹ قصور، تفصیلات کے مطابق صدر یونین آف جرنلسٹ عطاء محمد قصوری،چوہدری عمران زیب ، خالد نواز خاں ،مہر محمد اشفاق ، محمد شفیق سالک، مہر محمد اشرف ، بلال الحسن ، نور احمد خاں محمد اجمل شاد ودیگر صحافیوں نے محمد عمران سلفی کو پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کامسلسل ساتویں بار بلا مقابلہ صدر ،شاہد عمرکوجزل سیکرٹری، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد کوچیئرمین، سعید احمد بھٹی کوسنیئر نائب صدر، محمد جمیل سندھو و بابا طارق مقبو ول کو نائب صدور،عمر حیات کو ایڈیشنل جزل سیکرٹری، عبدالقیوم کو جوائنٹ سیکرٹری، حافظ طاہر اقبال کو فنانس سیکرٹری ، ارشد علی جوئیہ کو وائس چیئرمین،احمد جمال عارف کو میڈیا ایڈوائزر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیداران پریس کلب کی بہتری اور صحافیوں کے فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور( بیورورپورٹ) پریس کلب قصور کے سالانہ انتخاب میں حاجی مہر محمد شریف صدر اور طارق محمود جٹ کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا الیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد اشر ف واہلہ ممبران مہر محمد جاوید اور تکریم علی کے مطابق پریس کلب کے دیگر عہدیداروں میں سنیئر نائب صدرمحمد سلیم انجم بلوچ ،نائب صدر توصف شاد ،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد احمد ،فنانس سیکرٹری مہر محمد عاشق ،سیکرٹری نشروشاعت عمران شہزاد انصاری ،آفس سیکرٹری غلام مصطفی مغل جبکہ سنیئر صحافی محمد اشرف واہلہ کو چیئرمین اوریونین آف جرنلسٹ قصور کے صدر عطا محمد قصوری اور جنرل سیکرٹری چوہدری عمران زیب جبکہ دیگر عہدیداروں میں سنیئر نائب صدر خالد نواز خاں ،نائب صدر مہر محمد اشفاق ،جوائنٹ سیکرٹری محمد شفیق سالک،فنانس سیکرٹری مہر محمد اشرف ،سیکرٹری اطلاعات بلال الحسن ،آفس سیکرٹری نور احمد خاں جبکہ سنیئر صحافی محمد اجمل شاد کو چیئرمین چنا گیا الیکڑانکس میڈیا کیلئے صدر محمد اسلم خاں میئو ،جنرل سیکرٹری ملک ابو بکر نعیم منتخب ہوگئے دیگر عہدیداروں میں سنیئر نائب صدر عمران فیضی ،نائب صدر نواز کریمی ،جوائنٹ سیکرٹری ذاکر حسین خان ،سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالوارث،سیکرٹری فنانس تنویر شاہد ،آفس سیکرٹری ملک محمد افتخار جبکہ مہر عبدالرحمان کو چیئرمین منتخب کیا گیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کا سبزی و فروٹ اور غلہ منڈی کا اچانک دورہ ‘پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا ‘ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے گزشتہ صبح سبزی و پھل اور غلہ منڈی کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ناصر محمود خاں ‘وائس چیئر مین جمیل احمد خاں ‘ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد بلال بھٹی اور دیگر افسران بھی تھے ۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے سبزیوں اور پھلوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا اور آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو پھل و سبزیوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور ناجائز منافع خوروں کا بلا امتیاز محاسبہ کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی آڑھتی یا دوکاندار کی جانب سے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کی شکایت ملی تو اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔ ڈپٹی کمشنرقصور نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ سبزی و پھل منڈی میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے اور ریڑھیوں وغیرہ کا سبزی و پھل منڈی کے اندر داخلہ مکمل طور پر بند کیا جائے ۔ اسی طرح منڈی میں آنے والے خریداروں کی سہولت کیلئے حکومت کے منظور شدہ ریٹس کی لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائے تا کہ کسی کو ناجائز منافع خوری کی جرات نہ ہو سکے ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر قصور نے سبزیوں و پھلوں کی دوکانوں پر دورہ کر کے قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور( بیورورپورٹ) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیسن اور ڈاکٹرز کے نسخہ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے عمل سے شفافیت پیدا ہوگی اور ڈاکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ ممکن ہو گا ‘ہسپتال میں موجود تمام ادویات کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا ‘بائیو میٹرک سسٹم سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری میں بہتری آئی ہے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اچانک دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال ‘چیئر مین پبلک فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ افضال حسین زین اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے ہسپتال دورہ کے موقع پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور لیٹ آنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بائیو میٹرک سسٹم سے ہسپتال عملے کی حاضری کو چیک کرینگی اور مسلسل لیٹ آنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔انہوں نے ہسپتال ڈسپنسری میں ڈاکٹرز کے نسخے کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے جدید سسٹم کا جائزہ لیا اور متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹرز کے نسخے کو کمپیوٹرائزڈ کرنے میں کسی قسم کی سستی یا غفلت کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ اس جدید سسٹم سے شفافیت ممکن ہو گی اور ڈاکٹرز کی کارکردگی کو پرکھنے کا موقع میسر آئے گا۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے میڈیسن سٹور میں موجود تمام ادویات کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تا کہ ہسپتال میں آنے والی اور استعمال ہو جانے والی ادویات کا اندازہ لگایا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے تمام واڈز کا بھی معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور شمار بہترین ہسپتالوں میں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور( بیورورپورٹ) اسیران کو ایک مفید شہری ثابت کریںگے اگر انسان کی اصلاح کی جائے تو وہ اچھاانسان بن سکتاہے۔ ڈسٹرکٹ جیل قصور کے اندر قرآن مجید کی تعلیم کا بندوبست کیاگیاہے تاکہ تمام اسیر دین کی تعلیم سے روشن ہوجائیںان خیالات کااظہار سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل محمدفاروق لودھی نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ جرم سے نفرت ہے انسانوںسے نہیںکیونکہ ساری مخلوق اللہ تعالیٰ کی پیداکی ہوئی ہے اس لیے ہم ان کو اچھا شہری بنانے کی کوشش کرتے ہیںتاکہ جس وقت یہ جیل سے رہا ہوکر آئیںتو معاشرے کے بہترین شہری ثابت ہوں۔ جیل کے اندر ہفتہ صفائی بھی منایاگیاہے تمام بیرکوںاورکمروں ،دیواروں کو وائٹ واش کیاگیاہے۔ پھول اور پھل دار پودے لگائے گئے ہیں۔جیل کے اندر کے ماحول کو خوبصورت فضاء میںتبدیل کردیاہے جبکہ دوسرے طرف جیل کے ہسپتال کے اندر وافرمقدارمیں اچھی میڈیسن موجودہیں 24گھنٹے ڈاکٹرموجودہوتے ہیں۔ دل کے مریضوں کے لئے ای سی جی بھی موجودہے۔اس کے علاوہ بیماراسیران کو چیک کروانے کیلئے باہر سے ڈاکٹر بھی منگوائے جاتے ہیں جیل کے اندر حفاظتی انجکشن بھی لگائے جاتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چوہدری طاہر مجید نے جیل کے باہرملاقاتیوں کے لیے شیڈبھی دکھائے جہاں پر اسیران سے ملاقات کرنے کیلئے خوبصورت صاف ستھرا شیڈبنایاگیاہے۔ تاکہ ملاقات کرنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور( بیورورپورٹ) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون15جرائم پیشہ افراد گرفتاربھاری مقدارمیں منشیات اور ناجائز اسلحہ بر آمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 15جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 8عدد پسٹل،2عدد بندوق اور 1عدد رائفل بر آمد کر لی جبکہ 4 منشیات فروشوں کے قبضہ سے 2700گرام چرس اور30بوتل شراب بر آمد کی اسی طرح قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے4کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم بر آمد کر لی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور( بیورورپورٹ) گردونواح میں دو مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ نواحی گاوں نتھے خالصہ میں مقتول صفت علی کھیتوں سے واپس گھر آ رہاتھا کہ پرانی رنجشش پر ملزمان شوکت علی اور وقاص نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ پھولنگر صدر نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ خاکی قبرستان پتوکی میں نا معلوم ملزمان نے پنتیس سالہ شبیر عرف شیری کی شہ رگ کاٹ کر اسکی نعش کو قبرستان میں پھینک دیا ،دو دن پولیس نے نعش کو ڈھونڈکر اسکے ورثاء کو شناخت کروا دی ، پولیس تھانہ سٹی پتوکی مصروف کاروائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور( بیورورپورٹ) قصور اورنواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی دو وارداتوں میں ڈاکووں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدہ اور دیگر سامان لوٹ لیا۔الصادق کالونی کھڈیاں خاص میںچار ڈاکو ناصر کے گھر گھس آئے اور گن پوائنٹ گھر سے ایک لاکھ کی رقم اور دو موبائل فون لے گئے جبکہ راوخانوالہ روہی نالہ کے قریب تین ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار امجد علی سے دو ہزار کی نقدی اور دو موبائل فون چھین لئے۔مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور( بیورورپورٹ) سیلیکشن نہیں الیکشن پر یقین رکھتے ہیں آمریت کیخلاف جنگ کا راگ الاپنے والامیڈیا آمریت کو فروغ نہیں دے سکتا گھروں میں بیٹھ کرقصور پریس کلب کے حوالے سے اپنے اپنے انتخابات کا اعلان کرنے اور ورکنگ رپورٹرز کو تقسیم کرنے والے کسی بھی گروپ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے جب تک فری اینڈ افئیر الیکشن نہیں کروائے جاتے ہم کسی مخصوص گروپ کی حماییت نہیں کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار قصور کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے متحرک صحافیوں محمد تنویر شاہد اور ملک عارف علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم پریس کلب قصور کیسلیکشن کی بجائے الیکشن ،اور ثالثی کمیٹی کے طور پر متحرک صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انکی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم قصور پریس کلب کے تقدس کا تحفظ کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ۔پریس کلب کی بحالی اور آباد کروانے میں اپنا بنیادی و کلیدی کردار بھی ادا کرینگے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334