کیٹ اور پرنس ولیم فیملی کی نئی کرسمس تصویر جاری

Kate and Prince William with Children

Kate and Prince William with Children

لندن (جیوڈیسک) شاہی محل کنسگٹن پیلس کی طرف سے گزشتہ روز جاری ہونے والی تصویر میں شہزادہ ولیم اور شہزادہ کیٹ اپنے دونوں بچوں تقریبا ڈھائی سالہ شہزادہ جارج اور سات ماہ کی شہزادی شارلٹ کے ساتھ مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جب کہ کنسگٹن محل کے ٹوئٹر کے صفحے پر شاہی جوڑے کی فیملی تصویر کے ساتھ کرسمس کی مبارکباد کا ایک پیغام ٹویٹ کیا گیا ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان کی نئی تصویر ، ڈیوک اور ڈچز اور شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ کی طرف سے میری کرسمس۔ یہ نئی تصویر شاہی فوٹو گرافر کرس جیلف نے کنسگٹن محل کے باغ میں اتاری ہے جسے شاہی خاندان کے افراد اور دوستوں کو بھجے جانے والے کرسمس کارڈ کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

شاہی محل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تصویر شاہی جوڑے نے ذاتی پسند سے کھنچوائی تھی لیکن انھوں نے یہ تصویر عوام کے لیے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انھیں یہ تصویر بے حد پسند آئی ہے۔