کترینہ کیف دوسروں پر تنقید کے حوالے سے بدمعاش ہیں، رنبیرکپور

Katrina And Ranbir

Katrina And Ranbir

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں خبروں کی زینت بننے والے اداکار رنبیر کپور کا اپنی ہونے والی لائف پارٹنر کے بارے میں کہنا ہے کہ اداکارہ جیسی دکھتی ہیں ویسی ہیں نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر کپور کا کترینہ کیف کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ ان کی اداکاری کو بہت تنقید کا نشانہ بناتی ہیں جس کے باعث وہ اپنی پرفارمنس میں بہتری بھی لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کترینہ دوسروں پر تنقید کے حوالے سے ایک بدمعاش ہیں لیکن کترینہ کی تنقید ان کی اداکاری میں بہتری لاتی ہے جو انہیں پسند ہے۔

واضح ر ہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی رواں برس شادی کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں نے ہی خبروں کی تردید کردی ہے۔