میں کترینہ اور دپیکا نہیں بن سکتی، نرگس فخری

 Nargis Fakhri

Nargis Fakhri

ممبئی (جیوڈیسک) امریکی نژاد ماڈل اور اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں انھیں اداکارہ کترینہ کیف جیسی کامیابی تو نہیں ملی لیکن وہ اچھا کام کرنا چاہتی ہیں۔

نرگس نے 2011 میں امتیاز علی کی فلم ’راک اسٹار‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔نرگس اپنے بالی وڈ کے سفر کو آسان نہیں مانتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں جن لوگوں کے ساتھ میں نے کام کیا مجھے لگا کہ وہ میرا ساتھ دیں گے لیکن انھوں نے بھی مجھے تنہا چھوڑ دیا۔

نرگس کہتی ہیں ایسا وقت بھی آیا تھا جب میں نے سوچا سب کچھ چھوڑ کر چلی جاؤں لیکن مجھے لوگوں کو بتانا تھا کہ میں کمزور نہیں ہوں۔ مجھے پتہ ہے کہ میں کترینہ کیف یا دپیکا جیسی نہیں بن سکتی۔انھوں نے کہا کہ اس مقام پر پہنچنے کے لیے میں نے اخلاقی اقدار کی قربانی نہیں دی جس پر مجھے فخر ہے۔