کترینہ کا ہدایت کار کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار

Katrina

Katrina

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے نامور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ فلساز انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں تاہم اب باربی ڈول نے ناکام فلموں کے باوجود نامور ہدایت کار کرن جوہر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر فلمساز ترن منسوکانی کے ساتھ فلم بنا رہے ہیں جس میں مرکزی کردار کے لیے کترینہ کیف کو پیشکش کی گئی تھی تاہم اداکارہ نے مصروفیات کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جب کہ کترینہ کی جانب سے فلم کی پیشکش ٹھکرانے پر کرن جوہر نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔