کترینہ کیف کی فلم فتور میں کامیابی کیلئے مزار پر حاضری

Katrina Kaif

Katrina Kaif

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی نئی فلم فتور کی کامیابی کے لیے دعا مانگنے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر پہنچ گئیں جہاں اداکارہ نے چادر چڑھائی۔

سفید لباس اور دوپٹے میں ملبوس کترینہ کیف اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کے دربار پہنچیں جہاں انہوں نے مزار پر چادر چڑھائی، اداکارہ نے بیس منٹ تک درگاہ پر حاضری دی اور اپنی نئی فلم فتور کی کامیابی کے لیے دعا مانگی۔

اداکار کترینہ، تبو اور ادیتیہ رائے کپور کی یہ فلم بارہ فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔