کترینا کیف نئی فلم میں شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی

Katrina Kaif

Katrina Kaif

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار آنند ایل رائے نے کترینا کیف اپنی نئی فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ کر لیا ہے۔

فلم میں ان کے ہیرو شاہ رخ خان ہوں گے، جو کہ فلم میں بونے کا کردار نبھائیں گے۔

اداکارہ نے بھی نئی فلم سائن کرنے کی تصدیق کی ہے۔

کترینا کیف ان دنوں امتیاز علی کی فلم “ٹائیگر زندہ ہے” کی عکسبندی کے سلسلے میں آسٹریا میں موجود ہیں۔ اس فلم میں ان کے ہیرو اداکار سلمان خان ہیں۔