کوئی میرے اور کترینہ کے رشتے کو سمجھ نہیں سکتا: رنبیر کپور

Katrina and Ranbir Kapoor

Katrina and Ranbir Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے بارے میں خبریں آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں اور اب رنبیر کپور نے کترینہ کیف کے ساتھ محبت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں فلم “عجب پریم کی غضب کہانی” کے دوران ہی کترینہ سے محبت ہو گئی تھی۔

ایک میگزین کو انٹرویو کے دوران رنبیر کا کہنا تھا کہ “عجب پریم کی غضب کہانی” فلم دل کو چھو لینے والی تھی اور اس فلم کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کی محبت میں گرفتار ہو گئے تھے۔

رنبیر کپور کا مزید کہنا تھا کہ کترینہ کیف میرے والدین کے علاوہ دوسری شخصیت ہیں جن سے میں بہت متاثر ہوں اور اس نے میرا بہت حوصلہ بڑھایا ہے ۔ کترینہ سے جتنی محبت ہے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔