کترینہ کیف کو ’’سمیتا پٹیل‘‘ میموریل ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Katrina Kaif

Katrina Kaif

ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ کترینہ کیف کو بھارتی فلم نگری میں بہترین خدمات اور اداکاری پر ’’سمیتا پٹیل‘‘ میموریل ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کو فلم نگری میں ان کی خدمات اور اداکاری پر ’’سمیتا پٹیل‘‘ میموریل ایوارڈ سے نوازدیا گیا۔

33 سالہ ادکارہ نے اس ایوارڈ کو خواتین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ فلم نگری کو مردوں کی دنیا کہا جاتا ہے تاہم یہ ٹرینڈ اب رفتہ رفتہ تبدیل ہورہا ہے جب کہ یہ بہت فخر کی بات ہے کہ فلم نگری میں خواتین کے کام کو سراہنے کے لیے بھی ایک ایوارڈ موجود ہے۔

کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ہمیں سمیتا پٹیل کی یاد دلاتی ہے جس نے کئی اداکاراؤں کو اپنی کارکردگی سے متاثر کیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں مجھے بالی ووڈ کے مختصر کیرئیر میں بہت پیار دیا گیا جب کہ میں انہیں اسی طرح انٹرٹینٹ کرنے کی کوشش کرتی رہوں گی۔

اس سے قبل ادکارہ کو ’’ سمیتا پٹیل ‘‘ ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید طنز اور سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کترینہ کیف کو فلم’’بار بار دیکھو‘‘ کی ریلیزکے بعد اس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا جو باکس آفس پر ناکام رہی تھی۔