کیرالہ : ہراساں کئے جانے پر اتھلیٹ لڑکی نے خودکشی کر لی

Kerala

Kerala

کیرالہ (جیوڈیسک) ہراساں کئے جانے پر بھارت کے شہر کیرالہ میں چار اتھلیٹس لڑکیوں کی خودکشی کی کوشش، ایک جان کی بازی ہار گئی۔ بھارت میں عورتوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے۔

بھارت کے شہر کیرالہ میں سینئرز کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر چار اتھلیٹس نے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کر دی۔ اب تک کی رپورٹس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی چاروں اتھلیٹس میں سے 15 سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی ہے ، سوئمنگ کی چاروں اتھلیٹس نے موت کو گلے لگانے کے لئے زہریلے پھل ’’اوتھلانگا ‘‘کا استعمال کیا۔

لڑکیوں کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا ہے جبکہ ہاسٹل جہاں لڑکیاں ٹریننگ کرتی تھیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ لڑکیوں کے بے ہوش ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والی لڑکی کے رشتہ داروں نے بھارتی حکومت سے مجرموں کو سخت سزا دینے کی اپیل کر دی ہے۔