کیون پیٹرسن ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لئے سرے کی نمائندگی کرینگے

Kevin Pietersen

Kevin Pietersen

لندن (جیوڈیسک) سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن دوبارہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے انگلش کاؤنٹی سرے سے منسلک ہو گئے ہیں جنہوں نے کیریبین پریمیئر لیگ میں سینٹ لوسیا سٹارز کی نمائندگی کا ارادہ ترک کردیا جس کا انعقاد یکم اگست سے 9 ستمبر تک ہونا تھا۔

اگرچہ کیون پیٹرسن انگلش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے حامی نہیں کیونکہ ان کے خیال میں ہفتے میں ایک بار میچ کھیلنے سے فارم اثر انداز ہوتی ہے۔

تاہم فارمیٹ میں تبدیلی کے بعد ان کی پریشانی ختم ہو گئی۔ پیٹرسن کے مطابق انگلینڈ کا معاملہ ختم ہونے کے باوجود ان کے سرے سے روابط اچھے ہیں۔