بورڈ کو دیکھنا ہو گا کہ ان کو کونسا انجکشن لگانا ہے، وقار یونس

Waqar Younis

Waqar Younis

لاہور (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر پھٹ پڑے اور کرکٹ میں میڈیکل ٹرم متعارف کرا دی ۔ لیجنڈ عمران خان کو اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ نہ کرانے کی شکایت کو بھی ہِٹ کیا۔

عمر اکمل کا نام لئے بغیر ان پر خوب تنقید کے نشتر چلائے۔ کہتے ہیں اچھے آغاز کے بعد ہارنا افسوس ناک ہے۔ بورڈ کو دیکھنا ہو گا کہ ان کو کونسا انجکشن لگانا ہے۔

کرکٹ بورڈ ، سلیکٹر کو توجہ دینا پڑے گی۔ انہوں نے کہا جو لوگ شور مچا رہے تھے کہ اوپر والے نمبروں پر موقع نہیں ملا تو آج پرفارم کرنے کا دن تھا۔ ٹی 20 میں کسی بھی نمبر پر کسی کو بھیجا جا سکتا ہے۔