KHA کے صدر کی جانب سے مشاورتی کمیٹی کا اعلان

Karachi

Karachi

کراچی : کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے دو رکنی مشاورتی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے جس میں اولمپین سمیع اللہ اور پروفیسر عبدالکریم مغل شامل ہیں جبکہ کے ایچ اے کے سابق نائب صدر سید نسیم حسین کو کے ایچ اے سیکریٹریٹ کا آفس سیکریٹری نامزد کیا ہے۔

نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان اور PRO اسپورٹس عظمت اللہ خان نے ان تقرریوں پر ڈاکٹر جنیدعلی شاہ کو مبارکبا د دی ہے اور اس تو قع کا اظہارکیاہے کہ مندرجہ بالا افراد کراچی میں ہاکی کی بہتری کے لئے کا م کرینگے۔