خیرپور ناتھن شاہ میں محکمہ آبپاشی کے انجنئیر کے امکانی تبادلے کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

Khairpur Nathan Shah, Protest

Khairpur Nathan Shah, Protest

خیرپور (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں محکمہ آبپاشی انجنئیر طارق علی کیھر کے امکانی تبادلے کے خلاف کاشتکاروں کی طرف سے کمیونٹی سینٹر سے احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرا کیا گیا رائیس کینال کے انجنيئر طارق علی کیھر کے امکانی تبادلے کے خلاف کاشتکارعلی نواز ڈیپر، خلیل چانڈیو، اسلم سولنگی، نظر ببر اور دیگر نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایماندار افسر کو ہٹانے کا مقصد کاشتکاروں سے زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجنےئر طارق علی کو بنجر زمینوں پر پانی کی رسائی کا سلہ دیا گیا ہے۔ خیرپور ناتھن شاہ سے ایماندار افسر کو ہٹانہ قابل مذمت ہے۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اس موقعے پر کاشتکاروں نے کراچی میں احتجاجی تحریک کی چتاونی دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے محکمہ آبپاشی کے انجنےئر کا تبادلہ رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔