خیرپور ناتھن شاہ میں آگ نے جنم پونجی جلا کر راکھ کردی

 Khairpur Nathan Shah

Khairpur Nathan Shah

خیرپور ناتھن شاہ : فیاض جعفری
خیرپور ناتھن شاہ میںآگ نے جنم پونجی جلا کر راکھ کردی۔ آگ نے کئی خاندانوں کو بہی بے گھر کردیا۔آگ کے باعث لاکھوں روپے کی مالیت جل کر راکھ۔۔۔ خیرپور ناتھن شاہ کے علاقے مدینہ کالونی میں بجلی کی تاروں سے ہندو باگڑی برادری کے گھر وں کو آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے باعث چار سے زائد گھر جل کر راکھ ہوگئے اور جب کہ گھروں میں موجود لاکھوں روپیوں کی مالیت جس میں 2 لاکھ سے زائد کے کپڑے اور راشن کے سامان سمیت گھر کا دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔

متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف عمل رہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر برگیڈ عملہ بہی وقت پر نہ پہنچ سکا ۔متاثرین مٹھو باگڑی، سونوباگڑی ، غنی باگڑی، ورداس باگڑی اور دیگر نے بتایا کہ جنم پونجی کی کمائی تھی جو جل کر راکھ ہوگئی۔انہوں حکومت سندھ سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔