باردانہ سیاسی سفارشات پر بااثر وڈیروں کو دیا جارہا ہے؛ مظاہرین

K.N.Shah, Dharna

K.N.Shah, Dharna

خیرپور: خیرپور ناتھن شاہ میں فوڈ انسپیکٹر علی مدد مغیری اور مشتاق کولاچی کی طرف سے باردانے کے نام پر لاکھوں روپے کی مبینا کرپشن خلاف جسقم، سندھ ترقی پسند پارٹی، قومی عوامی تحریک، شہید بھٹو اور دیگر سیاسی سماجی جماعتوں کے رہنما اور آبادگار نے احتجاجی مظاہرا کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ۔دھرنے کے باعث لاڑکانہ سے دادو جانے والی ٹریفک روانگی کئی گھنٹوں تک معطل رہی جس کے باعث شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔

اس موقعے پر آصف علی کھوسو، فقیر علی حسن جانوری ، علی حسن گاڈہی ، اسماعیل سومرواور دیگر رہنماؤں نے فوڈ انسپیکٹرز خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ انسپیکٹرز ہر سال باردانے کے نام پر لاکھوں روپے کی کرپشن کرتے ہیں۔جس کی آج تک کسی نے بہی انکوائری نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ فوڈ انسپیکٹرزکی طرف سے باردانہ آبادگاروں کو دینے کے بجائے اپنے من پسند اور بااثر وڈیروں کو دیا جارہا ہے۔انہوں نے صوبائی وزیر سید ناصر شاہ سے فوڈ انسپیکٹرز خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔