خیرپور ناتھن شاہ آکسفورڈ گرامر ہائے اسکول میں کوئیز کامپیٹیشن تقریب کا انعقاد

K.N.Shah, School

K.N.Shah, School

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ آکسفورڈ گرامر ہائے اسکول میں کوئیز کامپیٹیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا مقصد بچوں میں تعلیمی معیار کو مزید بھتر کرنا تھا ۔ کوئیز کامپیٹیشن میں طلبا وطالبات اور اساتذہ سمیت شہر کی معزز شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقعے پر کوئیز کامپیٹیشن میں آئے کیو ٹیسٹ ، کرنٹ افےئر اور مختلف سبجیکٹس میں سے سوالات کیے گئے اور باالخر 3گھنٹے کے کوئیز مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا وطالبات نے اپنی محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

طلبا و طالبات کے درمیان جاری رہنے والے مقابلے میں علیضا چنہ اور بصیر ڈیرو نے پہلی پوزیشن اور جب کہ آمنہ بگھیو اور رفیق چانڈیو نے دوسری پوزیشن حاصل کی ادھر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں طارق پیرزادہ اور شفیع اللہ کھوسو شامل ہیں۔اس موقعے پر پوزیشن حاصل کرنے والوں طلبا و طالبات میں انعامات بہی تقسیم کے گئے۔ تقریب سے اسکول کے پرنسیپال فیض محمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے طلبا میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

علم کی طاقت سے ہی انسان بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ لوگ ہی معاشرے کی اصل پہچان بنتے ہیں۔اس موقعے پر انگلش لنگویج کے ٹیچر ریاض علی چانڈیو اور رضا محمد لنڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور ناتھن شا ہ کی تاریخ میں پہلی بار آکسفورڈ گرامر ہائے اسکول میں ملٹی میڈیا پر کوئیز کامپیٹیشن کرانے کا مقصد طلبا و طالبات کی صلاحیت کو اجاگر کرنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ علم ہی کامیابی کا ایک واحد ذریعہ ہے۔ معاشرے کی بھتری کے لیے تعلیم حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔تقریب میں معروف فنکارفیق ر منگی نے اپنی آواز کا جادو بہی دکھایا۔ اس موقعے پر طلبا وطالبات نے مختلف فنی ٹیبلوز پیش کرتے ہوئے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

03152515800