خیرپور ناتھن شاہ میں انڈس ہائے وے پر مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

Traffic Accident

Traffic Accident

خیرپور ناتھن (فیاض جعفری) شاہ خیرپور ناتھن شاہ کے قریب چودگی کے مقام پر انڈس ہائے وے پر مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2افراد موقعے پر ہی جانبحق ہوگئے اور جب کہ 35افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں دادوکی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کے زخمیوں میں نیاز ببر، مختیار ، دین محمد، میر زادی، غلام مصطفیٰ ، فاروق اور مجیب الرحمان شامل ہیں ۔ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کا شکار مسافر بس تھرڑی جادو سے حیدرآباد جارہی تھی کہ خیرپور ناتھن شاہ کے قریب چودگی کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔

03152515800