خیرپور ناتھن شاہ میں انڈس ہائی وی پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے نوجوان جانبحق ماں اور بھائی شدید زخمی

Accident

Accident

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ کے قریب ککڑ میں انڈس ہائی وی پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر ۰۲ سالہ نوجوان حسین ڈیرو جانبحق ہو گیا اور جب کہ ماں اور بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

جنہیں تشویشناک حالت میں خیرپور ناتھن شاہ کی تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ ادھر جانبحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری طرف جانبحق ہونے نوجوان کی لاش خیرپور ناتھن شاہ میں ان کے آبائی گاؤں رضا محمد ڈیرو میں گھر پہچنے پر قہرام برپا ہوگیا۔