خیرپور ناتھن شاہ میں میونسپل ملازمین گذشتہ چار سال سے تنکھاؤں سے محروم

TMA Employees Protest

TMA Employees Protest

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں میونسپل ملازمین گذشتہ چار سال سے تنکھاؤں سے محروم۔تنکھائیں نہ ملنے کے باعث ملازمین بچے بیچنے پر مجبور۔

خیرپور ناتھن شاہ میں 144 میونسپل ملازمین گذشتہ چار سال سے تنکھاؤں سے محروم ۔تنکھائیں نہ ملنے کے باعث ملازمین بچے بیچنے پر مجبور ہوگئے۔ تنکھاؤں کی عدم عدائگی خلاف میونسپل ملازمین نے غلام علی قریشی، فہیم لنڈ اور دیگر کی قیادت میں کموینٹی سینٹر سے احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقعے پر ملازمین نے تنکھاؤں کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو جگانے کے لیے گذشتہ چار سال سے سڑکوں پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنکھائیں نہ ہونے سے بچے بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اب لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بچے بیچ کر ہی گذر سفر کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تنکھائیں نہ ملنے سے اب تو گھر کے چولہے بہی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور نوبت فاکا کشی تک جا پہنچی ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے تنکھاؤں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔