خیرپور ناتھن شاہ میں پارٹی رہنماؤں میں اختلافات، جیالے اور کارکنان بہی نظر انداز

Qaim Ali Shah, Imran Zafar and Rehnuma Abdul Aziz Junejo

Qaim Ali Shah, Imran Zafar and Rehnuma Abdul Aziz Junejo

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) ذرائع کے مطابق ضلع دادو کے تاریخی شہرخیرپور ناتھن شاہ میں گذشتہ ماہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے عمران ظفر لغاری اور پ پ رہنما انجنئیر عبدالعزیز جونیجو کے درمیان اختلافات میں تیزی آگئی۔ اورجب کہ پارٹی رہنماایم این اے عمران ظفر لغاری اور انجنئیر عبدالعزیز جونیجو کی طرف سے جیالوں اور کارکنان کو نظر انداز کیے جانے والے عمل پر جیالے اور کارکنان میں سخت غصے کی لہر چھا ئی ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤن کی سرد جنگ کے باعث شہریوں کے مسائل بہی التوا کا شکار ہیں۔شہر یوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل نہ کیے جانے پر شہریوں اورکارکنان اور جیالوں میں سخت غصہ بہی دکھائی دے رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات اور کارکنان اور جیالوں میں مایوسی اور شدید غصے کی خبروں پر سائیں سرکار قائم علی شاہ نے نوٹیس لے لیا جس پر آج وہ خیرپور ناتھن شاہ پہنچینگے۔

پارٹی رہنمااور کارکنان سے ملاقات اور میڈیا بریفنگ دینیگے اور جب کہ اہم فیصلے بہی متوقع ہیں۔سائیں سرکار کی خیرپور ناتھن شاہ آمد پر شہر کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے گئے ہیں۔اور جب کہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات بہی سخت کیے گئے ہیں۔