خیرپور ناتھن شاہ میں بجلی کا بدترین بریک ڈاؤں۔ شہریوں کا دھرنا

Protest

Protest

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ میں ۷ گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ، شہری بلبلا اٹھے۔شہریوں کا انڈس ہائے وے احتجاجی دھرنا۔

مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردی۔دھرنے کے باعث لاڑکانہ سے کراچی جانے والی ٹریفک کی آمد و رفت شدید متاثر۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ۷ گھنٹے سے بجلی بند ہے۔جس کے باعث ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا سیپکو حکام نے خیرپور ناتھن شاہ میں ماہ رمضان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا ٹھیکا لیا ہوا ہے۔دوسری طرف بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنہ ہے۔

سیپکو حکام کا کہنا ہے کہ خیرپور ناتھن شاہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے تک رہے گا۔

03152515800