خیرپور ناتھن شاہ میں رائیس کینال کو 50 فٹ شگاف، ہزاروں ایکڑ ایراضی پر مشتمل فصل زیر آب

K.N.Shah, Rice Canal Ko Shigaaf

K.N.Shah, Rice Canal Ko Shigaaf

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں رائیس کینال کو 50 فٹ شگاف، ہزاروں ایکڑ ایراضی پر مشتمل فصل زیر آب، پانی تیزی سے گھروں کی طرف بڑھنے لگا۔ علاقہ مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور۔

خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گائوں میر حسن گاڈہی میں رائیس کینال کو 50 فیٹ شگاف پڑ گیا جس کے باعث ہزاروں ایکڑ ایراضی پر مشتمل فصل زیر آب آچکا ہے۔پانی کا بہائو تیزی سے علاقے میں گھروں کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

محکمہ ایریگیشن عملے کو اطلاع دینے کے بعد بہی عملہ تاحال جائے وقوع پر نہیں پہنچ سکا۔دوسری طرف شگاف وقت پر پر نہ کیا گیا تو مزید نقصان کا بہی اندیشہ ہوسکتا ہے۔